وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پیرالمپکس میں نیزہ بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر سومت انتل کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 30 AUG 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اگست 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو میں کھیلے جارہے پیرالمپکس کھیلوں کے دوران  نیزہ بازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر سومت انتل کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ #پیرالمپکس میں ہمارے ایتھلیٹس کی چمک برقرار  ہے! پیرالمپکس میں سومت انتل کی ریکارڈ توڑ کارکردگی پر ملک کو فخر ہے۔

اعلیٰ ترین طلائی تمغہ جیتنے پر سومت کو مبارکباد۔ مستقبل کے لئے آپ کو نیک خواہشات ۔‘‘

****************

 

ش ح۔ ا ب ن۔م ف

U. NO. 8460



(Release ID: 1750532) Visitor Counter : 169