وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے ‘‘ آئین کی تیاری    ’’ پر ای – فوٹو نمائش  اور ‘‘ چترانجلی  @ 75 ’’ پر ورچوئل  فلم پوسٹر   نمائش کا آغاز کیا


حکومت ‘ اپنے آئین کو جانیں ’ مہم چلائے گی : جناب ٹھاکر

چترانجلی  @ 75 مجاہدینِ آزدی کی یاد تازہ کرے گی ؛ وزارت مستقبل میں  عوام کے لئے ایسی فلمیں پیش کرے گی : جناب ٹھاکر

بھارتی فلموں  کے پاس  بھارت کی  سافٹ پاور میں اضافہ کرنے کا منفرد  موقع ہے   : جناب  جی کشن ریڈی

Posted On: 27 AUG 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 اگست / اطلاعات و نشریات ، نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  اور  شمال مشرقی خطے   اور سیاحت و ثقافت کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے آج  ‘‘ آئین کی تیاری ’’ پر ایک ای – فوٹو نمائش   اور ‘‘چترانجلی  @ 75 ’’ پر فلم پوسٹروں کی ورچوئل نمائش کا افتتاح   کیا ۔ اُن کے ساتھ  ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری  کے وزیر مملکت  اور اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر  مملکت  ڈاکٹر ایل موروگن   ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت   جناب ارجن رام میگھوال    اور  امورِ خارجہ   اور ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں  ۔

          اس تقریب کا انعقاد  اطلاعات و نشریات کی وزارت  اور اس کے مختلف  میڈیا یونٹوں کے ذریعے  آزادی کا امرت مہوتسو  منانے کے لئے منعقد کئے گئے ‘‘ آئیکونک  ویک ’’  کے ایک حصے کے طور  پر منعقد  کیا گیا ہے ، جس کا مقصد نئے بھارت کے سفر  کو اجاگر کرنا اور   وسیع تر  عوامی سرگرمیوں کے ذریعے جدو جہد آزادی کے  غیر معروف ہیرو سمیت  مجاہدینِ آزادی  کے تعاون کا جشن  منانا ہے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ای – فوٹو نمائش کا مقصد  آئین کی سازی کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم  کرنا ہے ۔ یہ نمائش  جن بھاگیداری کی سمت ایک قدم ہے ، جس سے نہ صرف ملک کے نو جوان  کی آئین کے بارے میں جاننے کی حوصلہ افزائی ہو گی ، بلکہ  اُن کے اپنے حقوق کے بارے میں بھی معلومات فراہم  کرے گی اور  ملک کے تئیں اُن کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی جذبہ پیدا کرے گی ۔

          جناب ٹھاکر نے اعلان کیا کہ  حکومت  بھارت کے آئین کے بنیادی اصولوں  کومشتہر کرنے کی کوششوں میں  نو جوانوں کی حصہ داری  کی ہمت افزائی کی خاطر بہت جلد ‘‘ اپنے آئین کو جانیں ’’ پروگرام  شروع کرے گی ۔

          وزیر موصوف نے مزید کہا  کہ  ہم نے    ڈجیٹل انقلاب کے خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، اِسے ڈجیٹل فارمیٹ میں جاری کیا ہے ۔  یہ کتاب ہندی اور انگلش کے ساتھ ساتھ  ہندوستان کی 11 زبانوں میں جاری کی جائے گی ۔ یہ منفرد   انتخاب  آزادی کی جانب ہمارے سفر  کے مختلف سنگِ میل کو اجاگر کرتا ہے   ۔ورچوئل نمائش میں   ویڈیو اور تقریروں کے ساتھ ساتھ  گفتگو پر مبنی کوئز بھی شامل ہیں ، جس میں ای – سرٹیفکیٹ  دینے کی بھی گنجائش ہے ۔

          ورچوئل پوسٹر نمائش کے بارے میں   اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  چترانجلی  @ 75 ہندوستانی سینما کے  75 برسوں کی نمائندگی کرتی ہے اور  مجھے یقین ہے  کہ  یہ ہمارے   مجاہدینِ آزادی  ، ہمارے سماجی  مصلح   اور ہمارے فوجیوں کی بہادری   کی یاد  تازہ  کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے  اپنی پوسٹر نمائش میں   75 سال کی  معروف فلموں کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  مستقبل میں وزارت  صرف پوسٹر ہی نہیں ،بلکہ اِن فلموں  کو بھی ملک  کے عوام کے سامنے پیش  کرنے  کی کوشش کرے گی ۔

 

 

          مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آزادی کا امرت مہوتسو   کے جشن کے لئے ایسی تقریب کا انعقاد کرنے پر  اطلاعات و نشریات کی وزارت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے  وزیر اعظم کا ویژن  ہے کہ امرت مہوتسو ایک سرکاری تقریب نہیں ہونی چاہیئے ،بلکہ ایک عوامی تقریب ہونی چاہیئے   ، جس کی ایک بڑی کڑی جن بھاگیداری ہے ۔  وزیر موصوف نے  ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ   یہ وزیر اعظم  کی خواہش ہےکہ اِن  پروگراموں  کے ذریعے 2047 ء میں ایک مضبوط  اور پُر اعتماد بھارت  کی شبیہہ کے لئے ، جب کہ ہم  آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے ، نوجوانوں  کو  تحریک دلائی جائے  ۔

جناب ریڈی نے کہا  کہ  چترانجلی  @ 75  لوگوں کو ہمارے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد دلائے گی ۔ یہ موقع ہے کہ ہم اپنی ثقافتی وراثت   کے طور پر اپنی فلموں کا جائزہ لیں ۔ بھارتی فلموں کے پاس بھارت کی سافٹ پاور میں اضافہ کرنے کی منفرد قوت ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ فوٹو اور پوسٹر نمائش  ملک کے نو جوانوں کو تحریک بخشے گی ۔

 

 

          اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے سکریٹری  جناب اپورو چندر نے کہا کہ  یہ پروگرام ہماری تاریخی اور  ثقافتی وراثت کو ملک کے نو جوانوں تک پہنچانے کی سمت میں ایک  اہم کوشش ہے ۔

          جناب ٹھاکر نے  ، جناب ریڈی ، ڈاکٹر ایل موروگن  ، جناب ارجن رام میگھوال   اور محترمہ میناکشی لیکھی کے ہمراہ  اِس موقع پر نمائش کی تصاویر   کے ایک کولارج کی نقاب کشائی بھی کی ۔

چترانجلی  @ 75 کے بارے میں :

بصری دستاویزات کا پنورما   ،  یہ ورچوئل نمائش   بھارتی سینما  کے ، اُس سفر کو اجاگر کرتی ہے  ، جس میں مجاہدینِ آزادی اور ہمارے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر  کیا گیا ہے ۔ ان فلموں سے سماجی  جذبات کی عکاسی  ہوتی ہے اور اُن اصلاحات  کی جانب پیش رفت ہے ، جسے  فلموں نے مسلح افواج  کے  ہیرو کو  لا فانی بنا دیا ہے ۔

چترانجلی  @ 75 ، 75 فلمی پوسٹروں اور مختلف زبان کے سینما   کے فوٹو گراف کے ذریعے  حب الوطنی   کےجذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ نمائش تین زمروں میں بٹی ہوئی ہے ، جس میں  سماجی اصلاحات   پر مبنی سینما ، سینما کےلینس سے  جدو جہد آزادی اور  بہادر سپاہیوں کو سلام  شامل ہے ۔

خاموش فلم   بھکت وِدور ( 1921 ) کے آغاز سے  مجاہدِ آزادی یو نرسمہا ریڈی  ، ایس آر نرسمہا ریڈی ( 2019 ) کی زندگی پر مبنی حالیہ تیلگو فلم تک  75 تصاویر میں اہم مجاہدینِ آزادی کے ساتھ ساتھ  بھارت کی  جدو جہد آزادی   کو مختلف زبانوں میں  پیش کرنے والی فلموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

یہ نمائش  شیئرنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے  آپشن کے ساتھ  استعمال کرنے والوں کے لئے آسان بنائی گئی ہے ۔ یہ نمائش درج ذیل  ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔  https://www.nfai.gov.in/virtual-poster-exhibition.php

Read more details about Chitranjali@75 Click Here:

 

آئین  کی تیاری کے بارے میں :

اطلاعات و نشریات کی وزارت  بھارت کی آزادی کے 75 سال  کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو  کے  ایک حصے کے طور پر جدو جہدِ آزادی کے مختلف پہلوؤں  پر  پورے سال ای – بُکس کی ایک سیریز  لانچ کر رہی ہے ۔ اس سیریز کی  پہلی ای – بُک  ‘‘ آئین کی تیاری ’’ ہے ۔ اس کے بعد ملک کو مربوط کرنے ،  تحریکِ آزادی میں خواتین ، قبائلی تحریکیں   ، انقلابی – گاندھیائی تحریک وغیرہ   پر ای بکس جاری کی جائیں گے ۔

آئین کی تیاری نامی ای – بُک ، جس میں  آئین سازی  کو اجاگر کیا گیا ہے ، تقریباً 25 نایاب تصاویر پیش کی گئی ہیں ۔  اس میں  ایسے ویڈیو  اور تقریریں بھی شامل کی گئی ہیں ، جنہیں  آکاشوانی اور فلم ڈویژن  کے آرکائیوس سے حاصل کیا گیا ہے ۔ 

ای – بُک میں ایک اضافی گفتگو پر مبنی کوئز بھی شامل کیا گیا ہے ، جس میں   10 سوالات ہیں اور ان کا مقصد  شہریوں کی ‘ جن بھاگیداری ’ کو یقینی بنانا ہے ۔

یہ ای – بُک  ہندی اور انگریزی کے علاوہ ، 11 دیگر زبانوں ( اڑیہ ، گجراتی ، مراٹھی ، آسامی ، تیلگو ، کنڑ ،  تمل  ،  ملیالم    ، پنجابی ،  بنگالی اور اردو شامل ہیں ۔ ان کا لنک  مقامی یونیورسٹیوں  ، کالجوں اور اسکولوں میں بھی  پی آئی بی  کے علاقائی / آر او بی دفاتر کے ذریعے فراہم کیا جائے گا ۔

ای کمپینڈیم    https://constitution-of-india پر دستیاب ہے ۔

 

To view virtual exhibition Click Here:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔   )

U.No.  8363


(Release ID: 1749746) Visitor Counter : 283