صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت ، گزشتہ  24 گھنٹے میں88 لاکھ سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگاکر ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیکے لگانے والا ملک بن گیا ہے


چھیالیس (46)فیصد سے زیادہ معمر افرادکووڈ-19سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگواچکے ہیں جبکہ 13فیصد سبھی بزرگ بھارتی ویکسین کی دونوں  ہی خوراک لے چکے ہیں

Posted On: 17 AUG 2021 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی17 اگست2021:کل 16 اگست 2021 کو سب سے بڑی  ٹیکہ کاری مہم کے تحت  تقریباََ  88 لاکھ (88,13,919 )سے زیادہ  کووڈ سے بچاؤ  کی خوراک  دئے جانے کا ایک سنگ میل طے کیا گیا ہے۔7 جون  2021 کو ٹیکہ کاری کے موجودہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے عزت مآب  وزیراعظم  جناب  نریندر مودی  نے   سبھی شہریوں  کو یہ واضح  پیغام دیا تھا کہ وہ ٹیکہ لگوائیں اور دیگر اہل افراد  کو   کووڈ-19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

آج کی یہ حصولیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ کووڈ-19  وبا کے َخلاف لڑائی میں بھارتی حکومت   میں  یقین رکھتے ہیں۔ مرکزی  حکومت   ملک گیر کووڈ -19 ٹیکہ  کاری مہم کی رفتار  اور دائرے کو  وسعت دینے کے لئے  عہد بستہ ہے۔ ٹیکہ کاری کی اس  مہم کو  ٹیکوں کی مزیددستیابی نیز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو  15دن کی  ویکسین کی اضافی دستیابی کے ذریعہ تیز تر کیا  گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بہتر منصو بہ بندی کی جاسکے اور ویکسین سپلائی چین کو  منظم  بنایا جاسکے ۔

88 لاکھ 13 ہزارسے زیادہ   کووڈ سے بچاؤ  کے ٹیکے  لگائے گئے ہیں ۔ کووڈ  -19  ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  بڑھ کر  55.47  کروڑ (55,47,30,609) ہوگئی ہے۔ اس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ  46فیصد سے زیادہ سبھی بزرگ  بھارتیوں نے  پہلا ٹیکہ لگوالیا ہے جبکہ  13فیصد سبھی بزرگ بھارتی افراد  نے  کووڈ سے بچاؤ  کے دونوں  ہی ٹیکے لگوالئے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ش ر ۔رم

U-7954



(Release ID: 1746664) Visitor Counter : 183