وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم ایچ  ای نفتالی بینٹ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی

Posted On: 16 AUG 2021 9:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی17 اگست2021: وزیراعظم نریندر مودی نے  اسرائیل کے وزیر اعظم ایچ ای نفتالی بینٹ سے فو ن پر بات چیت کی ۔

وزیراعظم نے اس سال کے اوائل میں  اسرائیل کے وزیراعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لئے ایچ ای بینٹ کو  پھر سے اپنی مبارکبادپیش کی ۔

رہنماؤں  نے  حالیہ برسوں میں  باہمی تعلقات میں  قابل قدر پیش رفت پر اطمینان  کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم  نے اس بات  پر زور دیا کہ بھارت ،زراعت ، پانی، دفاع اور سکیورٹی  اور سائبر سکیورٹی  جیسے شعبوں میں اسرائیل کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کوبہت   اہمیت  دیتا ہے۔

دونوں رہنماؤں  نے بالخصوص  اعلیٰ ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبوں  میں تعاون کو مزید وسعت دینے   کی صلاحیت سے  اتفاق  کیا۔انہوں  نے  اُن تعمیری نوعیت کے اقدامات  پرتبادلہ خیال کیا، جو  اس سلسلے میں کئے جاسکتے ہیں اور فیصلہ کیا کہ  بھارت – اسرائیل  اسٹریٹجک شراکتداری  کو مزید  وسعت دینے کے لئے ایک خاکہ تیار کرنے پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ مل کر  کام کریں  گے۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان   اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 برس  مکمل ہونے  کی بات  کرتے ہوئے   وزیراعظم نے  ایچ  ای بینٹ کو بھارت آنے کی دعوت  دی ۔

وزیراعظم نے  پارسیوں  کی  آئندہ ہونے والی تقریب  روش  ہشانہ کے لئے   ایچ ای بینٹ اور اسرائیل کے عوام کو  اپنی مبارکباد او ر نیک خواہشات  بھی  پیش کیں۔

*************

 

ش ح۔ش ر ۔رم

U-7941



(Release ID: 1746588) Visitor Counter : 160