صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طور پر 50.86 کروڑ افراد کو کووڈ-19کے ٹیکے لگاکر امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے


شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.40 فیصد ہوگئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملے کی تعداد35,499ریکارڈ کی گئی ہے

بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(4,02,188)ہے، جومجموعی معاملوں کا

صرف1.26فیصد ہے

یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (2.59 فیصد)ہے جو مسلسل 31 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 09 AUG 2021 10:15AM by PIB Delhi

بھارت نےمجموعی طور پر 50.86 کروڑ لوگوں کی کووڈ-کی 19 ٹیکہ کاری کرکے امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 50,86,64,759لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے لیے مجموعی طور پر58,79,068سیسنز کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں16,11,590افراد کوکووڈ کی  خوراکیں دی گئیں۔

اس تعلق سے  مندرجہ ذیل اعداد و شمار  اور اس کی پوری تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:

ایچ سی ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,03,32,881

 

دوسری خوراک

79,82,037

 

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,82,17,136

 

دوسری خوراک

1,17,58,909

 

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,67,66,853

 

دوسری خوراک

1,20,24,776

 

45 تا 59 عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,18,71,679

 

دوسری خوراک

4,26,95,084

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,84,79,044

 

دوسری خوراک

3,85,36,360

 

کل تعداد

50,86,64,759

 

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیرمہم کے نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

ایک اور مثبت پیش رفت میں ، ہندوستان میں کووڈ-19 سے شفا پانے والوں کی شرح پچھلے 24 گھنٹوں میں 97.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ہندوستان کی طرف سے اب تک کی سب سے بہتر شرح ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے3,11,39,457افراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں 39,686مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.40 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

1.PNG

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں35،499نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مسلسل25دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

2.PNG

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4،02،188ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.26 فیصد ہے۔

3.PNG

ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر13,71,871افراد کی جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 48 کروڑ سے زیادہ (48,17,67,232) افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال2.35فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج2.59 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 14دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 63 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔

4.PNG

****************

 

 

ش ح  - س ک

U. NO. 7616



(Release ID: 1743954) Visitor Counter : 196