وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بھارتی ہاکی ٹیم کے ہر ایک کھلاڑی کی ستائش کی


ہاکی اور کھیلوں کے ہر ایک شائق کے لئے، 5 اگست 2021 ایک ازحد یادگار دن کے طور پر یاد کیا جائے گا: وزیر اعظم

ہاکی ہر ہندوستانی کے دل اور ذہن میں خصوصی مقام رکھتی ہے

Posted On: 05 AUG 2021 8:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05 اگست 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ہندوستانی کے دل اور دماغ میں ہاکی کے لئے ایک خصوصی مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی اور کھیلوں کے ہر ایک شائق کے لئے 5 اگست 2021 ازحد یادگار دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم نے بھارتی ٹیم کے ہر ایک کھلاڑی کو ستائش سے نوازا۔

اس سے قبل، وزیر اعظم نے بھارت کی شاندار فتح پر کچھ اس طرح اپنا ردعمل دیا تھا

اترپردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے مستفیدین سے گفت و شنید کے دوران ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نے بھارتی ہاکی ٹیم کے شاندارلمحے کے لئے اپنی مسرت کا اظہار کیا تھا۔

************

ش ح۔اب ن

 (U: 7516)



(Release ID: 1742945) Visitor Counter : 162