وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں  نو آموز آئی پی ایس افسران کے ساتھ 31 جولائی کو بات چیت کریں گے

Posted On: 30 JUL 2021 10:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30  جولائی     وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 جولائی 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں نو آموز آئی پی ایس افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران نو آموز افسران سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر مملکت (داخلہ) نتیہ نند رائے موجود ہوں گے۔

 

سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے بارے میں

سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے) ملک کا ایک ممتاز پولیس ٹریننگ ادارہ ہے۔ یہ انڈین پولیس سروس کے افسران کو انڈکشن لیول پر تربیت دیتی ہے اور آئی پی ایس افسران کی خدمت کے لیے مختلف ان سروس کورسز کا انعقاد کرتی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7273

 


(Release ID: 1741112) Visitor Counter : 172