وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تلنگانہ کے نگر کرنول میں ایک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا
Posted On:
23 JUL 2021 9:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کے نگرکرنول میں ہوئے ایک حادثے میں لوگوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مہلوکین کے قریبی رشتہ داروں کو 2۔2 لاکھ روپئے کی امدادی رقم کا بھی اعلان کیا۔ زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے دیے جائیں گے۔
پی ایم او کے ٹوئیٹ کے مطابق، وزیر اعظم نے کہا، ’’تلنگانہ کے نگرکرنول میں ایک حادثے میں اپنے اعزاء کو کھونے والے افراد کے تئیں اظہار تعزیت۔ زخمیوں کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی امید کرتاہوں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو پی ایم این آر ایف سے دو۔ دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے دیے جائیں گے۔
****
ش ح ۔اب ن
U:6966
(Release ID: 1738609)
Visitor Counter : 166
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam