وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نندور بار حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا
امداد ی رقم کا اعلان بھی کیا
Posted On:
18 JUL 2021 11:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جولائی 2021
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے نندوربار کے علاقے میں ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے مہلوکین کے نزدیکی ورثاء کیلئے وزیر اعظم کے امدادی فنڈ سے دو ۔دو لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کیلئے 50 ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا :
نندوربار ،مہاراشٹر سے المناک خبر ۔میری طرف سے ان لوگوں کو اظہار تعزیت جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے اقربا کو کھویا ہے۔زخمی ہونے والے افراد کیلئے میری دعائیں ۔حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے نزدیکی ورثا ء کو وزیر اعظم امدادی فنڈ سے دو۔دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کو 50۔50 ہزار روپے دئے جائیں گے۔
( ش ح۔س ب۔م ش)
U. No6680.
(Release ID: 1736683)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam