وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ممبئی میں دیوار گرنے سے ہوئی جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
پی ایم این آر ایف سے مالی مدد دینے کا اعلان
Posted On:
18 JUL 2021 10:47AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی کے چمبور اور وکرولی میں دیوار گرجانے سے ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم دفتر کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق، وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ ممبئی کے چمبور اور وکرولی میں دیوار گرنے کے نتیجے میں ہوئی اموات سے بہت غم زدہ ہوں۔غم کے اس ماحول میں سوگوار کنبے کے ساتھ میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں : وزیراعظم @narendramodi‘‘
ممبئی میں دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔
*****
ش ح۔ ن ر (18.07.2021)
U NO: 6665
(Release ID: 1736520)
Visitor Counter : 184
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam