کابینہ

مرکزی کابینہ نے اسٹیل (فولاد)کی تعمیر میں استعمال ہونے والے کوکنگ کول کے تعلق سے آپسی تعاون پر ہندوستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو)کو منظوری دی

Posted On: 14 JUL 2021 4:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14؍جولائی2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کوکنگ کول کے تعلق سے آپسی تعاون پر ہندوستان کی اسٹیل کی وزارت اور روسی فیڈریشن کی وزارت توانائی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کو منظوری دے دی ہے۔ کوکنگ کول کا استعمال اسٹیل کی تعمیر میں کیا جاتا ہے۔

فائدے:

اس مفاہمتی عرضداشت سے پورے اسٹیل شعبے کو اِن پُٹ  لاگت کم ہونے کا فائدہ ملے گا۔اس سے ملک میں اسٹیل کی لاگت میں کمی آئے گی اور اس سے یکسانیت اور جامعیت کو فروغ  ملے گا۔

ہندوستان اور روس کے درمیان کوکنگ کول شعبے میں تعاون کے لئے یہ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)ایک ادارہ جاتی انتظام مہیا کرے گی۔

اس مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کا مقصد اسٹیل کے شعبے میں بھارت سرکار اور روسی حکومت کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ تعاون میں شامل سرگرمیوں کا مقصد کوکنگ کول کے ذرائع میں تنوع لانا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6536)


(Release ID: 1735567) Visitor Counter : 220