پنچایتی راج کی وزارت
حکومت نے سوامتو نافذ کرنے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا
پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر وزارتوں ؍محکموں کے ساتھ تال میل کیا جاسکتا ہے-گری راج سنگھ
وزراء کو منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال اور وزارت کے متعدد موضوعات سے مطلع کرایا گیا اور ان پر صلاح و مشورہ ہوا
Posted On:
13 JUL 2021 3:42PM by PIB Delhi
پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے سوامتو منصوبے اور ای-پنچایت پروگراموں کو نافذ کرنے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیگر وزارتوں ؍لائن محکموں یعنی زراعت اور کسانوں بہبود کی وزارت اورماہی پروری، پشوپالن اور ڈیری وزارت ، دیہی ترقیات کی وزارت، جل شکتی کی وزارت، صارفین امور، غذا اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت وغیرہ کے ساتھ تال میل کرکے پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کی سمت میں اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔
2022ءمیں 75ویں یوم آزادی تقریبات (آزادی کا اَمرت مہوتسو)کو دیکھتے ہوئے پنچایتی راج کے وزیر نے گرام سبھا کی میٹنگوں کو ادارہ جاتی شکل دیئے جانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی میٹنگوں میں وسیع بحث و مباحثے کے لئے ایجنڈے ؍فوکس شعبوں کو تیار کیاجاناچاہئے۔
پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے پنچایتی راج اداروں کے ساتھ اپنے خوبصورت تجربات کو بتایا اور پنچایتوں کے ذریعے اپنا ریونیو جٹانے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی مالیاتی کمیشن (سی ایف سی)کے تحت چلانے اور رکھ رکھاؤ اخراجات سے متعلق ایشوز ، ای-گرام سوراج کو لائن وزارتوں ؍ محکموں کے اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنا، ای –گرام سوراج جیسی وزارت کے پورٹلوں ؍ڈیش بورڈ کو بڑھانے اور ترقی کے لئے تعاون سے پُر کوشش ، مقامی سرکاری گائیڈ لائن(ایل جی ڈی)وغیرہ مستقل بنیاد یپر مناسب ؍ضروری اشیاء کوریج کے ضمن میں گرام پنچایت کے مطابق جمع کرنے کی سہولت کے لئے ایل جی ڈی کوڈ کے ساتھ منصوبے پر عمل درآمد کی معلومات کی سیڈنگ ،آزادی کا اَمرت مہوتسو کا انعقاد ، صحت و خاندانی فلاح و بہبود ، خواتین و اطفال ترقی، تعلیم، زراعت، پشو پالن وغیرہ مختلف لائن محکموں کے منصوبوں کے ساتھ پنچایتی راج وزارت کے پروگراموں ؍ پہلوں کا تال میل، گرام پنچایت عمارتوں میں بایومیٹرک حاضری سسٹم کا دائرہ ، سامان سیوا کیندروں (سی ایس سی)کے رول ؍خدمات اور گاؤں کی سطح کے صنعت کاروں پر بھی بات چیت کی گئی۔
پنچایتی راج وزارت کا سنبھالنے کے بعد دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کے ساتھ نئی دہلی کے کرشی بھون میں 9جولائی 2021ء کو پنچایتی راج وزارت کے مختلف پروگراموں، سرگرمیوں اور اس کے ذریعے کی گئی پہلوں کی معلومات حاصل کی تھی۔ وزراء کو پنچایتی راج وزارت کے منصبوں اور پروگراموں کو نافذ کئے جانے کی صورتحال سے بھی باخبر کیاگیا ۔ میٹنگ میں وزارت کے تمام اعلیٰ حکام شامل ہوئے۔
جائزہ میٹنگ میں سیکریٹری جناب سنیل کمار، اَپر سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور پنچایتی وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6502)
(Release ID: 1735253)
Visitor Counter : 168