صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری : افواہ بہ مقابلہ حقائق
جولائی میں دستیاب کرائے جانے والی ویکسین کی خورا ک کے بارے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو کافی پہلے سے ہی جانکاری دی جارہی تھی
جولائی میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 12 کروڑسے زائد ویکسین کی خوراکیں ملیں گی
Posted On:
07 JUL 2021 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 جولائی2021: حالیہ دنوں میڈیا میں آئی کچھ خبروں میں یہ الزام عائد کیا گیاتھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ، اس سے پہلے کے ہفتے کے مقابلے میں 32 فیصد سے کم ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جولائی 2021 کے مہینے میں دستیاب کرائی جانے والی ٹیکوں کی مقدار کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کو سپلائی کی جارہی ویکسین کے تعلق سے پہلے ہی مطلع کیا جارہا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ٹیکوں کی دستیابی کی بنیاد پر اپنے کووڈ -19 ٹیکہ کاری سیشن کامنصوبہ بنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے مینوفیکچرر کے ساتھ ہوئی بات چیت کی بنیاد پر سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظا م علاقوں کو مطلع کیا تھا کہ انہیں جولائی 2021 کے دوران کووڈویکسین کی بارہ کروڑسے زیادہ خوراکیں ملیں گی۔ابھی تک سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جولائی کی سپلائی میں 2.19 کروڑ سے زیادہ خوراک کی سپلائی پہلے ہی کی جاچکی ہے ۔ ریاستوں کو کووڈ ویکسین کی سپلائی کے بارے میں بھی کافی وقت پہلے سے ہی بتایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ سبھی ریاستوں سے زیادہ کوریج ویکسین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت کی حالت میں مطلوبہ مانگ کو مشترک کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
*************
ش ح۔ع ح۔رم
U- 6305
(Release ID: 1733582)
Visitor Counter : 262