صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے کووڈ-19 کے بچاؤ کےلئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت 36 کروڑروپے سے زیادہ ٹیکے لگاکر ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے


گزشتہ 24 گھنٹے میں 43,733 نئے معاملوں کی خبر ملی ہے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 4,59,920 رہ گئی ہے ، یہ تعداد کُل کیسوں کے ایک اعشاریہ 50 فیصد پر مشتمل ہے

یومیہ متاثر ہونے والے افراد کی شرح (2.29 فیصد ) گزشتہ ایک مہینے سے 5 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے

Posted On: 07 JUL 2021 10:59AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  07 جولائی2021: ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت میں ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت مجموعی طور پر 36کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔آج صبح سات بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ  کے مطابق 47,07,778   سیشنز کےذریعہ کُل 36,13,23,548   ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹے کےدوران 36,05,998ٹیکے لگائے گئے  ہیں۔

 ان میں شامل ہیں :

 

حفظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلاٹیکہ

1,02,36,072

دوسرا ٹیکہ

73,43,749

پیش  پیش رہنے والے صحت کارکنان

پہلاٹیکہ

1,76,16,750

دوسرا ٹیکہ

97,45,413

19سال سے 44سال کی عمر کے افراد

پہلاٹیکہ

10,47,29,719

دوسرا ٹیکہ

30,47,880

45 سال سے 59سال کی عمر کے افراد

پہلاٹیکہ

9,17,29,358

دوسرا ٹیکہ

2,06,95,452

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلاٹیکہ

6,93,94,933

دوسرا ٹیکہ

2,67,84,222

میزان

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021کو شروع ہوا ہے۔ مرکزی حکومت ، پورے ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری کے دائرے میں توسیع کرنے اور اس کی رفتار  میں تیزی لانے کے تیئں  عہد بند ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں43733 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مسلسل دس روز سے ایک دن میں 50 ہزار سے بھی کم معاملے درج ہوئے ہیں۔مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مسلسل اورتال میل قائم کرکے کی گئی کوششوں  کے نتیجے میں ایسا ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N37H.jpg

بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا مشاہدہ  کیا جارہا ہے۔ آج ملک میں کُل  4,59,920  مریض زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کُل 4,437   معاملے کم ہوئے ہیں اور اب زیرعلاج مریضوں کی  تعداد ملک میں کل متاثر ہونے والے معاملوں  کی محض  1.50فیصد رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00200RM.jpg

 بھارت میں  جیسے جیسے لوگ کووڈ-19 انفیکشن سے صحت یاب ہونے جارہے ہیں، ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں  کی تعداد مسلسل 55دن سے ایک دن میں سامنے  آنے والے کیسوں سے زیادہ  درج ہورہی ہے ۔ گزشتہ 24  گھنٹے  میں 47.240 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے 3000سےزیادہ 3507 شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

اس عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے کل مریضوںمیں سے 2.97,99,534 افراد پہلے ہی کووڈ-19سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں47.240 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اسط طرح مجموعی شفایابی کی شرح بہتر ہوکر 97.18 فیصدہوگئی ہے،جس سے مسلسل اضافی کے رجحان  کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BZQI.jpg

ملک میں ٹیسٹ یا طبی جانچ  کی سہولیات  میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ہی ملک میں  گزشتہ 24 گھنے کے دوران  کُل 19,07,216ٹیسٹ کئے گئے ۔ بھارت میں اب تک مجموعی  طورپر 42.33 کروڑسے زیادہ  (42,33,32,097) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک جانب تو پورے ملک میں  طبی جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیا گیا ہے۔ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح میں  مسلسل کمی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ ہفتہ وار متاثرہ شرح  اس وقت 2.39 فیصد ہوئی ہے ۔اس طرح مسلسل 16 روز سے ایک دن میں متاثر ہونے والے  افراد کی شرح تین فیصدسے کم  درج ہورہی ہے اور ایک مہینے  سے 5 فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044TGX.jpg

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MGO2.jpg

 

 

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6269


(Release ID: 1733322) Visitor Counter : 261