صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 ٹیکہ کاری :غلط فہمیاں بمقابل حقائق
ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو انہیں جولائی میں دستیاب کرائے جانے والے ٹیکوں کی تعداد کے بارے میں پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ اگر انہیں ٹیکہ کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت ہوتووہ مرکزی وزارت صحت کو اطلاع دیں
Posted On:
06 JUL 2021 6:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6 جولائی 2021/ حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، گزشتہ دو روز میں راجستھان میں کووڈ-19 ویکسن کی کمی ہوگئی ہے جس کے سبب کچھ کووڈ ٹیکہ کاری مرکز بند ہوگئے ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ جولائی 2021 ک مہینے کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ہی پرائیوٹ شعبے کے اسپتالوں کو دستیاب کرائی جانے والی کل خوراکوں کے بارے میں مناسب معلومات پہلے ہی دی جاچکی تھی۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کووڈ کے ٹیکوں کی دستیابی کی بنیاد پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری اجلاس مقررکریں۔
یکم جولائی 2021 کو ،راجستھان کے پاس ٹیکوں کی 1.69 لاکھ سے زیادہ بغیر استعمال کی گئی باقی خوراکیں دستیاب تھیں۔ قومی ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ریاست کو یکم جولائی سے 6 جولائی 2021 تک کی مدت کے دوران مرکزی حکومت سے 8.89 لاکھ سے زیادہ مفت ٹیکے کی خوراکیں ملی ہیں۔ جولائی 2021 کے پورے مہینے میں راجستھان کو 50 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ ریاستوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں کووڈ ویکسن کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو مطلع کریں۔
چونکہ ویکسن حیاتیاتی مصنوعات ہیں، لہذا تیار کی عمل میں وقت لگتا ہے۔ ایک بار تیار ہونے کے بعد ویکسینوں کا معیار اور حفاظت کے لئے ٹسٹ کیا جاتا ہے۔ اس طرح ویکسین کی تیاری میں مینوفیکچرنگ کے عمل میں وقت لگتا ہے اور اس کی فوری فراہمی ممکن نہیں ہوتا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6255
(Release ID: 1733212)
Visitor Counter : 221