وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے آج نپُن بھارت پروگرام لانچ کیا
نپن بھارت کا مقصد 3 سے 9 سال تک کے بچوں کی آموزشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنک
نپن بھارت کا مقصد بنیادی سطح پر آموزش کے تجربے کو جامع ، مربوط ، شمولیت والا اور دلچسپ بنانا ہے: مرکزی وزیر تعلیم
Posted On:
05 JUL 2021 4:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 جولائی 2021، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے آج ورچوول طریقے سے نیشنل انیشی ایٹیو فار پروفیشیئسی ان ریڈنگ ود انڈر اسٹینڈنگ اینڈ نیومریسی (نپُن بھارت) لانچ کیا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک میں ہر ایک بچہ 27۔2026 تک گریڈ۔3 کے آخر تک بنیادی خواندگی اور نیومریسی آموزش حاصل کرسکے۔ نیشنل مشن کا آغاز وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے، محترمہ انیتا کاروا، سکریٹری (ایس ایل اینڈ ایل)، وزارت ، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے سینئر افسران ، سینئر پالیسی سازوں اور اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں کیا گیا۔ سمرگ شکشا اسکیم کے تحت شروع کیا گیا یہ مشن اسکولی تعلیم کے بنیادی سالوں میں بچوں کو رسائی فراہم کرانے اور انہیں تعلیم میں برقرار رکھنے ، اساتذہ کی صلاحیت ساز، اعلی معیار کا اور گونا گوں طالب علم اور استاد کے وسائل/ آموزشی مواد تیار کرنے اور آموزشی نتائج حاصل کرنے میں ہر ایک بچے کی ترقی کا پتہ لگانے پر فوکس کرے گا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ نپن بھارت کا مقصد 3 سے 9 سال تک کے بچوں کی آموزشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان ، خواندگی اور نیومریسی کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کو ہر ایک بچے پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے جس سے انہیں بہتر پڑھنے اور لکھنے والا بننے میں مدد ملے گی۔ نپن بھارت کا مقصد بنیادی سطح پر آموزش کے تجربے کو جامع ، مربوط ، شمولیت والا اور دلچسپ بنانا ہے۔
جناب پوکھریال نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں سبھی بچوں کے لئے بنیادی خواندگی خواندگی اور نیومریسی کا مقصد حاصل کرنے کو ایک فوری قومی مشن بنانے کی بات کہی گئی ہے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمے نے نافذ کرنے والے پارٹنرز، ماہرین کے مشورے سے نپن بھارت کے تحت جامع رہنما خطوط تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 22۔2021 میں بنیادی سطح کے مختلف پروگراموں کے نفاذ کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سمرگ شکشا اسکیم کے تحت 2688.18 کروڑ روپے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ معیاری تعلیم مضبوط ملک کی بنیاد ہوتی ہے اور خواندگی اور نیو مریسی کی ماہرتوں میں بنیادی تعلیم اس کا بنیادی عنصر ہوتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ برسوں میں یہ مشن ہماری اسکولی تعلیم کا نظریہ تبدیل کردے گا اور 21 ویں صدی کے بھارت پر زبردست اثر ڈالے گا۔ جناب دھوترے نے اس بات پر زور دیا کہ نپن بھارت نہ صرف طلبا پر اعلی تعلیم کے لئے زبردست کارنامے انجام دینے میں مدد کرے گا بلکہ یہ ہمارے طلبا کو عالمی سطح پر مسابقت کے لائق بھی بنائے گا۔
نپن بھارت کی کامیابی کا انحصار بنیادی طور پر اساتذہ پر ہوگا۔ اس لئے اساتذہ کی صلاحیت سازی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں این سی ای آر ٹی کے ذریعہ نشٹھا کے تحت بنیادی خواندگی اور نیومریسی کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کیا جارہا ہے اور اس سال اس سلسلے میں پری پرائمری سے لیکر پرائمری گریڈ تک پڑھانے والے تقریباً 25 لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔
نپن بھارت مشن کے مقاصد کے نفاذ سے درج ذیل نتائج متوقع ہیں۔
- بچوں کو کلاس میں رکھنے کے لئے بنیادی مہارت سازی سے اسکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی اور پرائمری سے اپر پرائمری اور سیکنڈری سطحوں تک بچوں کی ترقی میں بہتری آئے گی۔
- سرگرمی پر مبنی آموزش اور موافق آموزشی ماحول سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔
- اختراعی تدریسیات مثلاً کھلونے اور تجربے پر مبنی آموزش کو کلاس روم میں تعلیم کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اس طرح آموزش کے کام کو دلچسپ بنایا جائے گا۔
- اساتذہ کی صلاحیت سازی سے وہ بااختیار ہوں گے اور انہیں درسیات کا انتخاب کرنے کا زیادہ اختیار ملے گا۔
- چونکہ تقریباً ہر بچہ ابتدائی گریڈز میں تعلیم حاصل کرتا ہے اس لئے اس طرح پر توجہ مرکوز کرنے سے سماجی اقتصادی طور پر محروم گروپوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس طرح منصفانہ اور شمولیت والی معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
نپن بھارت اسکولوں ، اساتذہ، والدین اور معاشرے کے ساتھ ساتھ طلبا کی ہر ممکن طریقے سے مدد اور حوصلہ افزائی کرے گا اور ملک کے بچوں کی حقیقی صلاحیت کا احساس کرانے اور ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے مدد کرے گا
نپن بھارت کے بارے میں پریزینٹیشن دیکھنے کے لئے نیچے کلک کریں :
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/jul/doc20217531.pdf
نپن بھارت رہنما خطوط حاصل کرنے کے لئے نیچے کلک کریں:
https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/NIPUN_BHARAT_GUIDELINES_EN.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6218
(Release ID: 1732966)
Visitor Counter : 665