PIB Headquarters

کووڈ – 19 پر پی آئی بی کی بلیٹن

Posted On: 30 JUN 2021 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ابھی تک 33.28 کروڑ ویکسین  کی خوراک دی گئیں
  • ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 45,951 نئے معاملات کی اطلاع ہے
  • ہندوستان میں   فعال معاملے کم ہو کر رہ 5,37,064گئے ہیں
  • فعال معاملات کل معاملات کا 1.77فیصد ہیں
  • اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر  2,94,27,330 افراد صحت یاب  
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60,729 مریض  صحت یاب ہوئے
  • یومیہ صحت یابی میں مسلسل 48 ویں دن بھی نئے معاملات کی تعداد سے زیادہ اضافہ ہوا
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.92فیصد ہوگئی
  • پازیٹو ہونے کی ہفتہ وار شرح 5فیصد سےکم درج کی گئی ہے ، فی الحال 2.69فیصد
  • پازیٹو ہونے کی یومیہ شرح 2.34 ہے ، جومسلسل  23 دن تک 5 فیصد سے بھی کم ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

Image

Image

Image

کووڈ – 19 اپ ڈیٹ

  • ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ابھی تک 33.28 کروڑ ویکسین  کی خوراک دی گئیں
  • ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 45,951 نئے معاملات کی اطلاع ہے جبکہ ہندوستان میں   فعال معاملے کم ہو کر رہ (5,37,064)گئے ہیں اور فعال معاملات کا کل 1.77فیصد ہیں
  • پازیٹو ہونے کی یومیہ شرح 2.34 ہے ، جومسلسل  23 دن تک 5 فیصد سے بھی کم ہے

 

گذشتہ روز ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 33 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عارضی رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 44,33,853 نشستوں میں 33,28,54,527 ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,51,983 ویکسین کی خوراک دی گئیں۔ ان میں حسب ذیل اعداد شمار شامل ہیں:

 

صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,02,08,162

دوسری خوراک

72,43,081

 

فرنٹ لائن کارکنان

پہلی خوراک

1,74,84,539

دوسری خوراک

94,80,633

18 سے 44 سال کی عمر کے

پہلی خوراک

9,00,61,716

دوسری خوراک

20,87,331

45 سے 59 سال کی عمر کے

پہلی خوراک

8,82,70,464

دوسری خوراک

1,59,11,279

 

60 سال زیادہ کی عمر کے

پہلی خوراک

6,79,88,719

دوسری خوراک

2,41,18,603

کل

33,28,54,527

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 45,951 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

اب مسلسل تین دنوں سے روزانہ 50,000 سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184E6.jpg

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد آج5,37,064رہ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں15,595کمی سامنے آئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.77 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z10D.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، اس کے سبب ہندوستان میں 48دنوں سے مسلسل یومیہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60,729 شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14,000 ہزار سے زیادہ (14,778) شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IGF1.jpg

وبا کے آغاز سے اب تک اس سے متاثر ہونے والے کُل افراد میں سے 29427330افراد پہلے ہی کووڈ -19 سے شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 60729مریضوں کو اس وبا کے اثر سے نجات مل چکی ہے۔اس سے شفایابیوں کی مجموعی شرح 96.92 تک پہنچ چکی ہے اور اس شرح میں مسلسل اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731398  

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال

  • حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 32.13 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں
  • ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 73 لاکھ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے

 

حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 32.13 کروڑ ( 32,13,75,820) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ اس میں حکومت ہند کے ذریعے مفت ٹیکے کی فراہمی اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری زمرہ دونوں شامل ہیں۔ان میں ضائع ہوجانے والی ویکسین کی خوراکوں سمیت ، ویکسین کا کُل  صرفہ31,40,75,654 خوراکیں  ہیں۔ (صبح 8 بجے تک ملنے والی تفصیلات کے مطابق)

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 73لاکھ (73،00،166) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں اہل افراد کو دی جانی ہیں۔ مزید یہ کہ 24،65،980 کی تعداد میں ویکسین کی خوراکیں آئندہ تین دنوں میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔ یہ خوراکیں فی الوقت انہیں (ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں)فراہم کرائے جانے کے مرحلے میں ہیں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731367

کووِڈ19 ٹیکہ کاری: مفروضات بنام حقائق

کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کو مردوخواتین کی تولیدی صلاحیت میں کمی آنے سے جوڑنے کا کوئی سائنٹفک ثبوت نہیں ملا


دودھ پلانے والی تمام خواتین کے لئے کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی سفارش کی گئی ہے

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے اپنی ویب سائٹ (https://www.mohfw.gov.in/pdf/FAQsforHCWs&FLWs.pdf) پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے تحت واضح کیا ہے کہ دستیاب ٹیکوں میں سے کوئی بھی ٹیکہ تولیدی صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ تمام ٹیکوں اور ان کے اجزاء کا تجربہ پہلے جانوروں پر اور اس کے بعد انسانوں پر کیا جاتا ہے، جس سے یہ تجزیہ کیا جا سکے کہ ان کے اس طرح کے کوئی منفی اثرات ہیں یا نہیں۔ ٹیکوں کو ان کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی یقین دہانی کے بعد ہی استعمال کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی وجہ سے تولیدی صلاحیت میں کمی آنے کے مروجہ مفروضے کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت نے واضح (https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1396805590442119175) کیا ہے کہ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی وجہ سے مردو خواتین کی تولیدی صلاحیت میں کمی آنے کا کوئی سائنٹفک ثبوت نہیں ملا ہے۔ ٹیکوں کو محفوظ اور مؤثر پایا گیا ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731756


بچوں میں عام طور پر کووِڈ۔19 کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں اور انہیں شاید ہی کبھی ہسپتال میں بھرتی ہونے کی ضرورت پیش آتی ہے: ڈاکٹر وی کے پال، رکن، نیتی آیوگ
دیگر امراض سے متاثر یا کم قوت مدافعت کے حامل بچوں کے مقابلے میں صحت مند بچے ہسپتال میں بھرتی کیے بغیرمعمولی بیماری کے بعد روبہ صحت ہوگئے ہیں: ڈاکٹر رندیب گلیریا، ڈائرکٹر ایمس، نئی دہلی
2 سے 18 برس کی عمر کے بچوں پر کوویکسین کے تجربے کا عمل شروع ہوگیا ہے: این ٹی اے جی آئی کے کووِڈ کے لئے تیار کیے گئے ورکنگ گروپ کے چیئرپرسن، ڈاکٹر این کے اروڑا

مرکزی وزارت صحت نے ’بچوں (18 برس سے کم عمر کے) میں کووِڈ۔19 انتظام کاری‘ کے سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے
کووِڈ۔19 وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں بھارتی حکومت سب سے آگے رہی ہے۔ وبائی مرض سے لڑنے کی بھارتی حکومت کی پانچ نکاتی حکمت عملی (جانچ، نگرانی، علاج اور کووِڈ کے مطابق برتاؤ) میں ٹیکہ کاری ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملک میں کووِڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران، میڈیا نے آئندہ کسی امکانی نئی لہر کے بچوں پر برعکس اثرات مرتب ہونے کے سلسلے میں متعدد سوالات اٹھائے۔ ماہرین نے کئی پلیٹ فارموں پر ایسے خوف اور خدشات کو خارج کیا ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731747

ڈاکٹر ہرش وردھن نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کی میٹنگ سے خطاب کیا

  • ’’وَن ۔ ہیلتھ میں بھارت کی سرمایہ کاری اُن موجودہ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی جو جانور۔ انسان رابطے سے پیدا ہوتے ہیں
  • ’’ادویہ کے بھارتی روایتی نظام نے کووِڈ۔19 کے دوران آبادی کی قوت مدافعت بڑھانے میں خاطرخواہ تعاون پیش کیا ہے‘‘

ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہرش وردھن نے سبھی کو یاد دلایا کہ کووِڈ۔19 کو عالمی پیمانے پر صحت عامہ سے متعلق ایمرجنسی قرار دیے ہوئے 18 مہینے گزر چکے ہیں اور اس وبائی مرض نے متعدد ترقی یافتہ ممالک سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا، ‘‘اس وبائی مرض نے یہ دکھا دیا ہے کہ جب تک ہم سب محفوظ نہیں، تب تک کوئی محفوظ نہیں ہے۔ اس وبائی مرض نے صحت کے مختلف پہلوؤں پرممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر تال میل قائم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ اسی لیے، ہمیں اپنے صحت کے  نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تجربات، علم، بہترین طریقے اور اختراع کا تبادلہ جاری رکھنا چاہئے۔’’

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731782

کابینہ نے آتم نربھر بھارت روز گار یوجنا ( اے بی آر وائی ) کے تحت رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو 30 جون ، 2021 ء سے بڑھا کر 31 مارچ ، 2022 ء کرنے کو منظوری دے دی ہے

اے بی آر وائی کو کووڈ کے بعد کی بحالی کے دور میں با ضابطہ سیکٹر میں روزگار میں اضافہ کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کی خاطر آتم نربھر بھار – 3.0 پیکیج کے تحت اعلان کردہ اقدامات میں سے ایک اقدام کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے ۔ یہ اسکیم ملک کی معیشت پر کووڈ – 19 وباء کے اثرات کو کم کرے گی اور کم اجرتوں والے ورکروں کو در پیش مشکلات کودور کرے گی اور آجروں کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے اور وسیع کرنے کی ترغیب دے گی ۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731627

کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی گارنٹی اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) اور ایمرجنسی کریڈٹ لائن اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) کے فنڈ میں اضافے کو منظوری

کووڈ – 19 کی دوسری لہر سے ، خاص طور پر حفظانِ صحت کے سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی ضمانت اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) کو منظوری دی ہے ، جس میں براؤن فیلڈ کی توسیع اور صحت / طبی بنیادی ڈھانچے سے متعلق گرین فیلڈ پروجیکٹوں کے لئے قرض کی ضمانت فراہم کرنے کی خاطر 50000 کروڑ روپئے کی فنڈنگ کی جا سکے گی ۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731737

آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 35,000 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کے ذریعے قوم کی خدمت میں سنگ میل ثابت ہوئیں

  • آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو لگ بھگ 20,500 ایم ٹی ایل ایم او فراہم کیا
  • کل 477 آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی کی
  • آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک 1,990 ٹینکر اٹھائے ہیں اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے
  • آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3,900، 4,700، 4800 اور 6500 ایم ٹی ایل ایم او کی فراہم کی
  • مہاراشٹر کو 614 ایم ٹی، اتر پردیش کو تقریباً 3,797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش کو 656 ایم ٹی، دہلی کو 5,863 ایم ٹی، ہریانہ کو 2,354 ایم ٹی، راجستھان کو 98 ایم ٹی، کرناٹک کو 4,697 ایم ٹی، اتراکھنڈ کو 320 ایم ٹی، تمل ناڈو کو 6,551 ایم ٹی، آندھرا پردیش کو 4,824 ایم ٹی، پنجاب کو 225 ایم ٹی، کیرالہ کو 513 ایم ٹی، تلنگانہ کو 3,909 ایم ٹی، جھارکھنڈ کو 38 ایم ٹی اور آسام کو 560 ایم ٹی آکسیجن حاصل ہوئی ہے

ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے ذریعہ امدادی امداد کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی خدمت میں 35,000 ایم ٹی ایل ایم او کی سپلائی کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ اب تک، ہندوستانی ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں کو 1,990 سے زیادہ ٹینکروں میں 35,018 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک 477 آکسیجن ایکسپریس اپنا سفر مکمل کر چکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1731795


پی آئی بی کے علاقائی  اکائیوں سے حاصل شدہ جانکاریاں

کیرالہ: ریاست میں گذشتہ روز 13،550 مزید نئے کیس ریکارڈ ہوئے۔ 104 نئی اموات کے ساتھ ، اموات کی تعداد 13،093 ہوگئی۔ ریاست میں پازیٹو ہونے کی شرح 11 ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں مجموعی طور پر 1،40،19،740 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ اس میں سے 1،07،88،807 افراد نے پہلی خوراک اور 32،30،933 افراد نے دوسری خوراک لی۔

تمل ناڈو: تمل ناڈو میں بروز منگل  کووڈ 19 کے 4،512نئے معاملات  ، 118 اموات اور 6،013 صحت یابی کی اطلاع ملی ہے ، منگل کو 2,48,294 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا جبکہ  30،933 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ۔

کرناٹک: ریاستی حکومت کے 29جون2021 کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ،  3،222 نئے معاملات درج کیے گئے ، اسی کے ساتھ  کل فعال معاملات85،997نئے کووڈ اموات: 93؛ کل کووڈ اموات: 34،929؛ گذشتہ روز تقریبا  2،05،920  لوگوں کو ویکسین لگائے گئے تھے اور اب تک مجموعی طور پر 2،24،18،621 ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔

آندھرا پردیش: ریاست میں 41 اموات  کے ساتھ 91،231 نمونوں کی جانچ کے بعد 3620 نئے کووڈ 19 کے معاملے درج کیےگئے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5757 کو اسپتال سے دسچارج کردیا گیا۔ کل معاملات: 18،85،716؛ فعال معاملات: 40،074 ڈسچارج ہونے والے: 18،32،971؛ اموات: 12،671۔ ریاست میں کل تک کووڈ ویکسین کی کل 1،53،89،563 خوراک دیے گئے ہیں ، جن میں 1،23،47،245 پہلی خوراکیں اور 30،42،318 دوسری خوراکیں شامل ہیں۔ ریاست نے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس ویکسین کی خوراک کا ایک سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

تلنگانہ: گذشتہ روز ریاست میں کل  987 نئے معاملوں اور 7 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے ریاست میں پازیٹو ہونے کی تعداد 6،22،593 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3651 ہوگئی۔ ریاست میں اس وقت فعال معاملوں کی تعداد 13،487 ہے۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے 96.83 فیصد قومی اوسط کے مقابلے میں ریاست میں صحت یابی کی شرح 97.24 فیصد بتائی گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ مریضوں میں شرح اموات (سی ایف آر) قومی اوسط1.3 فیصد کے مقابلے  0.58 فیصد ہے۔ ٹیکہ کاری کے اعدادوشمار کی بات کریں تو ریاست میں گذشتہ روزمجموعی طور پر 1،89،403 افراد نے پہلی خوراک اور 30،434 لوگوں نے دوسری خوراک لی۔ ریاست میں پہلی خوراک لینے والوں کی مجموعی تعداد 93،27،149 اور دوسری خوراک لینے والوں کی کل تعداد 15،45،008 ہے۔

پنجاب: جانچ میں پازیٹو پائے جانے والے مریضوں کی کل تعداد 5,95,351 ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 3347 ہے۔ کل 16,033 اموات کی اطلاع ہے۔ مجموعی طور پر  1313841لوگوں (صحت کارکنان + فرنٹ لائن کارکنان)کو کووڈ – 19 ویکسین کی پہلی خوراک  دی گئی ہے جبکہ  دوسری خوراک (صحت کارکنان + فرنٹ لائن کارکنان) لینے والوں کی کل تعداد ہے 336256 ہے۔ 45 سے زائدعمر کے لوگوں کو  کل 34,23,563 ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ اسی زمرے میں  دوسری خوراک  لینے والوں کی کل تعداد 6,16,821 ہے۔

ہریانہ: اب تک پازیٹو پائے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 7,68,552 ہے۔کووڈ – 19 کے کل فعال معاملے 1,495 ہیں۔ کووڈ – 19 سے مرنے والوں کی کل تعداد 9,417 ہے۔ اب تک ویکسین لگا چکے لوگوں کی مجموعی تعداد 87,45,255 ہے۔

چنڈی گڑھ: لیباریٹری کی تصدیق شدہ کووڈ 19 کے کل معاملات 61,656 ہیں۔فعال معاملوں کی کل تعداد 163 ہے۔ کووڈ – 19 سے اب تک ہوئی اموات کی کل تعداد 808 ہے۔

ہماچل پردیش: اب تک جانچ میں کووڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کی کل تعداد 2,01,980 ہے۔فعال معاملوں کی کل تعداد 1,654 ہے۔ اب تک کل3,461 اموات کی اطلاع ہے۔

مہاراشٹر: منگل کو 8,085 نئے معاملوں اور 231 اموات کی اطلاع ملی۔ ابھی تک ، ریاست میں 1،17،098 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں آج صبح تک 3.21 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

گجرات: گجرات میں ، ایک طویل عرصے کے بعد ، کووڈ – 19 معاملوں کی یومیہ تعداد 100 سے نیچے آ گئی۔ ریاست میں منگل کے روز 93 نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 8،23،433 ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے بتایا کہ منگل کو 326 مریض کورونا  سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اسی روز دو اموات کی اطلاع کے ساتھ ، ریاست میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد 10،056 ہوگئی ہے۔

راجستھان: فی الحال ، راجستھان میں کل 1،565 فعال معاملے ہیں۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.9 فیصد ہوگئی ہے۔ کووڈ کی وجہ سے  ہونے والی اموات کا گراف بھی نیچے چلا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، راجستھان میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ جانچ میں 121 دیگر افراد  پازیٹؤ پائے گئے ۔

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں ، کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.8 فیصد ہوگئی ہے جبکہ فعال  معاملوں کی تعداد 630 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 38 نئے معاملے اور 18 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ 86 مریض انفکشن سے  صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹو ہونے کی شرح 0.05 فیصد ہے۔ ریاست کے 52 میں سے 37 اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین کی دو کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ، پہلی خوراک ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کو دی گئی ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ: اس وقت ریاست میں کووڈ – 19 کے کل فعال معاملے 5,914 ہیں۔ چھتیس گڑھ میں پازیٹو ہونے کی شرح کم ہوکر 1.14 فیصد رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ منگل  کو ریاست میں  33,547 نمونوں کی جا نچ کی گئی جس میں 383 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ۔ دوسری بیماریوں میں مبتلا ایک مریض کی موت ہوگئی ۔

گوا: منگل کو کووڈ – 19 کے 34 نئے  معاملے درج ہوئے ، جس سے کووڈ – 19 کے معاملوں کی مجموعی تعداد 1،66،449 ہوگئی۔ اس وقت گوا میں 2,241 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 96.82فیصد ہے۔ منگل کو کووڈ سے متعلق دو اموات ہوئیں ، جس سے ریاست میں اموات کی شرح کا اعدادوشمار 3,048 ہوگیا ہے۔ آج صبح تک ریاست میں 9.14 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

آسام: آسام میں منگل کے روز کووڈ – 19 کے 2،672 نئے معاملے اور 27 اموات درج ہوئے۔ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 25،692 رہی اور پازیٹو ہونے کی شرح 2.64 فیصد رہی ۔ آسام میں کووڈ 19 کے انفیکشن کم ہونے کے باوجود ، گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں ایک ہی دن میں اور چند گھنٹوں کے اندر 12 مریضوں کی موت ہوگئی، جس نے ریاست کے محکمہ صحت کو  تشویش مبتلا کردیا ہے۔

منی پور: منی پور میں ، 780 افراد ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ، جبکہ 11 دیگر افراد کی کورونا وائرس کے باعث موت ہوگئی ۔ جون میں ریاست میں دوسری بار 15.4 فیصدپازیٹو ہونے کی شرح درج کی گئی۔ کووڈ – 19 کے خلاف 5،48،916 افراد کو ویکسین کے خوراک دیے گئے ہیں ۔

میگھالیہ: منگل کو ریاست میں ایک بار پھر کووڈ – 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ ہوگئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 378  نئے معاملے درج ہوئے جبکہ کل 489 افرادوائرل انفکشن سے صحت یاب ہوئے۔ منگل کے روز کووڈ سے متعلق چار دیگر اموات درج کی گئیں ، اس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 831 ہوگئی۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ حکومت نے منگل کو کووڈ – 19 کے 94 نئے معاملے درج کیے اور ایک بھی موت نہیں ہوئی ۔ فعال معاملے 1,381 ہیں جبکہ ان کی کل  تعداد 25،111 تک پہنچ گئی ہے۔

سکم: سکم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران23 فیصد پازیٹو ہونے کی شرح کے ساتھ نوول کورونا وائرس کے 142 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے ریاست میں کووڈ – 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد  20،324  پہنچ گئی ۔ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے ریاست میں ایک اور موت ہوگئی ۔ سکم میں  کووڈ – 19 سے اب تک 305  لوگوں جانیں جا چکی ہیں۔

تریپورہ: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو اموات کے ساتھ 476 پازیٹو معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں پازیٹو ہونے کی شرح مجموعی طور پر 5.84 فیصد ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ متاثر اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے پازیٹو ہونے کی شرح 12.83فیصد  ہے۔

 

اہم ٹوئیٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6187



(Release ID: 1732691) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati