کابینہ
کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی گارنٹی اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) اور ایمرجنسی کریڈٹ لائن اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) کے فنڈ میں اضافے کو منظوری دی
Posted On:
30 JUN 2021 4:01PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30 جون / کووڈ – 19 کی دوسری لہر سے ، خاص طور پر حفظانِ صحت کے سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی ضمانت اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) کو منظوری دی ہے ، جس میں براؤن فیلڈ کی توسیع اور صحت / طبی بنیادی ڈھانچے سے متعلق گرین فیلڈ پروجیکٹوں کے لئے قرض کی ضمانت فراہم کرنے کی خاطر 50000 کروڑ روپئے کی فنڈنگ کی جا سکے گی ۔
کابینہ نے بہتر حفظانِ صحت سے متعلق دیگر شعبوں سمیت دیگر شعبوں / قرض دینے والوں کے لئے بھی اسکیم متعارف کرانے کی اجازت دی ہے ۔ تفصیلی طریقۂ کار بعد کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے تیار کیا جائےگا ۔
اس کے علاوہ ، کابینہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) کے تحت 150000 کروڑ روپئے کی اضافی فنڈنگ کو بھی منظوری دی ہے ۔
اہداف :
ایل جی ایس سی اے ایس : اسکیم کا اعلان 31 مارچ ، 2022 ء تک منطور کئے گئے تمام اہل قرضوں پر یا 50000 کروڑ روپئے کی رقم تک منظور کئے گئے قرضوں پر ہو گا یا جو بھی ان میں سے پہلے مکمل ہو جائے ۔
ای سی ایل جی ایس : یہ ایک جاری رہنے والی اسکیم ہے ۔ یہ اسکیم 30 ستمبر ، 2021ء تک ضمانت شدہ ایمرجنسی کریڈٹ لائن اسکیم ( جی ای سی ایل ) کے تحت منظور شدہ یا جی ای سی ایل کے تحت چار لاکھ 50 ہزار کروڑ روپئے تک کی رقم کے قرضوں کی منظوری تک ، جو بھی پہلے مکمل ہو ، نافذ ہو گی ۔
اثرات :
ایل جی ایس سی اے ایس : ایل جی ایس سی اے ایس غیر معمولی صورتِ حال کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے ، جس کا سامنا ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے ہوا تھا ۔ منظور کردہ اسکیم سے ملک میں ضروری صحت کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے ساتھ ساتھ رو زگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ ایل جی ایس سی اے ایس کا بنیادی مقصد قرض کے جوکھم کو جزوی طور پر کم کرنا ( بنیادی طور پر تعمیری جوکھم ) اور بینکوں کو سود کی کم شرحوں پر قرضوں کی فراہمی میں مدد کرنا ہے ۔
ای سی ایل جی ایس : یہ ایک جاری رہنے والی اسکیم ہے اور حکومت نے حال ہی میں ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے سبب مختلف شعبوں میں کاروبار میں پیدا رکاوٹوں کے پیش نظر ای سی ایل جی ایس کے دائرۂ کار میں مزید توسیع کر دی ہے ۔ امید ہے کہ اس توسیع سے قرض دینے والے اداروں کو کم لاگت پر 1.5 لاکھ کروڑ روپئے تک کے قرض فراہم کرکے معیشت کے مختلف شعبوں کو راحت حاصل ہو گی ، جس سے کاروبار ی اداروں کو اپنی ضروریات پوری کرنے اور اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے ضروری فنڈ دستیاب ہو سکے گا ۔ موجودہ غیر معمولی صورتِ حال میں اپنا کاروبار جاری رکھنے میں ایم ایس ایم ای کی مدد کے علاوہ ، اس اسکیم سے معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونے اور اس کی بحالی میں بڑی مدد ملنے کی بھی امید ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30-06-2021 )
U.No. 6051
(Release ID: 1731737)
Visitor Counter : 244
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam