صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ19 ٹیکہ کاری: مفروضات بنام حقائق


کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کو مردوخواتین کی تولیدی صلاحیت میں کمی آنے سے جوڑنے کا کوئی سائنٹفک ثبوت نہیں ملا

دودھ پلانے والی تمام خواتین کے لئے کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی سفارش کی  گئی ہے

Posted On: 30 JUN 2021 3:27PM by PIB Delhi

تولیدی عمر کے زمرے والی آبادی کے درمیان کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی وجہ سے تولیدی صلاحیت میں کمی آنے کی تشویشات پر مبنی کچھ میڈیا رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا دودھ پلانے والی خواتین کے لئے کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری محفوظ ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے اپنی ویب سائٹ (https://www.mohfw.gov.in/pdf/FAQsforHCWs&FLWs.pdf) پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے تحت واضح کیا ہے کہ دستیاب ٹیکوں میں سے کوئی بھی ٹیکہ تولیدی صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ تمام ٹیکوں اور ان کے اجزاء کا تجربہ پہلے جانوروں پر اور اس کے بعد انسانوں پر کیا جاتا ہے، جس سے یہ تجزیہ کیا جا سکے کہ ان کے اس طرح کے کوئی منفی اثرات ہیں یا نہیں۔ ٹیکوں کو ان کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی یقین دہانی کے بعد ہی استعمال کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی وجہ سے تولیدی صلاحیت میں کمی آنے کے مروجہ مفروضے کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت نے واضح (https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1396805590442119175) کیا ہے کہ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی وجہ سے مردو خواتین کی تولیدی صلاحیت میں کمی آنے کا کوئی سائنٹفک ثبوت نہیں ملا ہے۔ ٹیکوں کو محفوظ اور مؤثر پایا گیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں، ٹیکہ کاری پر قومی تکنیکی صلاح کار گروپ (این ٹی اے جی آئی) کے کووِڈ۔19 ورکنگ گروپ کے چیئرپرسن، ڈاکٹر این کے اروڑا نے  ان الزامات اور خوف کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور غیرممالک میں پولیو کے ٹیکے لگانے کے دوران بھی گمراہ کن معلومات پھیلائی گئی تھیں کہ جن بچوں کو یہ ٹیکہ لگ رہا ہے، انہیں مستقبل میں تولیدی صلاحیت میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بھروسہ دلایا کہ تمام ٹیکے عمیق سائنٹفک تحقیق کے عمل سے گزرے ہیں اور کوئی بھی ٹیکہ اس طرح کے مضر اثرات کا حامل نہیں ہے۔

(https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1730219 )

نیشنل ایکسپرٹ گروپ آن ویکسین ایڈمنسٹریشن فار کووِڈ۔19 (این ای جی وی اے سی) نے دودھ پلانے والی تمام خواتین کے لئے کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی سفارش کی ہے اور ٹیکہ کاری سے پہلے یا بعد میں دودھ پلانے کے عمل کو روکنے کی ضرورت نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسے محفوظ بھی بتایا ہے۔

(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1719925).

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U:6064



(Release ID: 1731756) Visitor Counter : 181