صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھ کر 33.28 کروڑتک پہنچا


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45951 نئے معاملات درج ، ہندوستان کے فعال کیسوں کی مجموعی تعداد (537064) ، جو کیسوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.77فیصد ہے

لگاتار تین دنوں سے روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 50000سے نیچے

روزانہ مثبت معاملات کی شرح (2.34فیصد ) لگاتار 23دنوں سے پانچ فیصد سے کم

Posted On: 30 JUN 2021 10:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30 جون2021:  کل ،ہندوستان میں،  ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  33 کروڑ کے نشان کو  پار کرگئی ۔آج شام سات بجے تک موصول ہونے والی  ابتدائی رپورٹ کے مطابق  4433853 سیشنوں میں  مجموعی  طورپر 332854527 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  3651983افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,02,08,162

دوسری خوراک

72,43,081

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

1,74,84,539

دوسری خوراک

94,80,633

18سے 44سال کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

9,00,61,716

دوسری خوراک

20,87,331

45سے 59سال کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

8,82,70,464

دوسری خوراک

1,59,11,279

60سال سے زیادہ عمر کے لوگ

پہلی خوراک

6,79,88,719

دوسری خوراک

2,41,18,603

میزان

33,28,54,527

 

21جون  2021سے تمام لوگوں کو کووڈ-19 کے ٹیکے لگانے کا نیا مرحلہ شروع ہوا ۔ مرکزی حکومت  ٹیکہ کاری کی  رفتار بڑھانے کے لئے  پُر عز م ہے اور پورے ملک میں  کووڈ-19  کی ٹیکہ کاری کے پروگرام کے دائرے کو برابر وسعت دے رہی ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں   45951 نئے معاملات  درج کئے گئے ہیں۔

لگاتار تین دن سے روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد   50000سے نیچے رہی ہے اور یہ سب مرکز اور ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی پائیدار اورمشترکہ  کوششوں کا نتیجہ ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184E6.jpg

ہندوستان میں  نئے کیسوں کی تعداد میں  مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔آج  ملک میں  فعال کیسوں کی مجموعی تعداد  537064 درج کی گئی ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  فعال کیسوں کی تعداد میں  15595 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس  طرح  فعال معاملات کی کُل تعداد ملاکر  ملک کے مثبت کیسوں کی  مجموعی تعداد کا صرف 1.77فیصد ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z10D.jpg

چونکہ زیادہ سے زیادہ  تعداد میں لوگ روزانہ کووڈ-19 کی وبا سے نجات حاصل کررہے ہیں، اس بِنا پر ہندوستان میں روزانہ  شفایابیوں کی تعداد  لگاتار 48 دنوں سے  روز  نئے سامنے آنے والے معاملا ت کی تعداد سے زیادہ رہی ہے ۔گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  60729 افراد  نے  ا س وبائی مرض سے نجات حاصل کی ۔

روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں  کے مقابلے میں  گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  14000 سے زیادہ  (14778) افراد کو اس مرض سے شفایاب ہونے کی  اطلاعات ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IGF1.jpg

وبا کے آغاز سے اب تک  اس سے متاثر ہونے والے کُل افراد میں سے 29427330افراد   پہلے ہی  کووڈ -19  سے  شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ  24  گھنٹوں کے دوران ہی 60729مریضوں کو  اس وبا کے اثر سے  نجات مل چکی ہے۔اس سے شفایابیوں کی  مجموعی شرح  96.92 تک  پہنچ چکی ہے اور اس شرح میں  مسلسل اضافہ  ہی دیکھا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00429TC.jpg

ملک بھر میں  ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں   بڑے  پیمانے پر اضافہ کیا گیا ہے اور اسی  بنا پر گزشتہ  24  گھنٹوں کے دوران  ہی ملک بھر میں  1960557 ٹیسٹ  منعقد کئے گئے۔اب تک مجموعی  طور پر  ہندوستان میں  40.01 سے زیادہ  ( 410100044)  ٹیسٹ  کئے جاچکے ہیں۔ 

ایک طرف  ملک بھر میں  ٹیسٹوں کی صلاحیت میں   زبردست اضافہ کیا جارہا ہے تودوسری طر ف   ہفتہ وار مثبت کیسوں کی شرح میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں  آرہی ہے۔ اس وقت  ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  2.69فیصد  پر قائم ہےجبکہ آج  روزانہ سامنے آنے والے مثبت  معاملات کی شرح 2.24 فیصد ہے ۔ یہ شرح پچھلے  23دنوں سے  5 فیصد سے بھی  کم ہی درج کی جاتی رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058WFO.jpg

*************

  م ن۔س ب ۔رم

U- 6035



(Release ID: 1731398) Visitor Counter : 250