کابینہ

کابینہ نے آتم نربھر بھارت روز گار یوجنا ( اے بی آر وائی ) کے تحت رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو 30 جون ، 2021 ء سے بڑھا کر 31 مارچ ، 2022 ء کرنے کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 30 JUN 2021 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 30 جون / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے    آتم نربھر بھارت روز گار یوجنا ( اے بی آر وائی ) کے تحت  فوائد حاصل کرنے والوں  کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو مزید 9 ماہ  کے لئے یعنی 30 جون ، 2021 ء سے بڑھا کر 31 مارچ ، 2022 ء  کرنے کو منظوری دے دی ہے ۔ اس توسیع کے نتیجے میں ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ با ضابطہ سیکٹر میں اب 71.8 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ، جب کہ  اس سے قبل 58.5 لاکھ کی توقع  تھی ۔ واضح رہے کہ 18 جون ، 2021 ء تک ، اے بی آر وائی کے تحت 79577  اداروں کے ذریعے 21.42 لاکھ مستحقین کو 902 کروڑ روپئے  کے فوائد فراہم کئے گئے ہیں۔

اس اسکیم کی تخمینہ لاگت 22098 کروڑ روپئے  ہو گی ،  جس میں رجسٹریشن کی مجوزہ توسیع کی مدت 31 مارچ ، 2022 ء تک کے اخراجات بھی شامل ہے۔

مختلف شعبوں / صنعتوں کے آجروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو ملازمت دینے کی ترغیب دینے کے لئے ، اس منصوبے کو ملازمین کے  پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔

         اے  بی آر وائی کے تحت ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں  اور ان کے نئے ملازمین  ، جن کی ماہانہ آمدنی 15000 روپئے  سے بھی کم ہے ، اس اسکیم سے مستفید ہوں گے ، بشرطیکہ ان اداروں  میں یکم مارچ ، 2020 ء سے 30 سترمبر ، 2020 ء کے درمیان نئے ملازمین بھرتی کئے گئے ہوں  ، اُن کی ملازمت  ختم ہو گئی ہو ، شامل ہوں گے ۔

         اے بی آر وائی  کے تحت ، مرکزی حکومت ملازمین اور آجروں دونوں کی جانب  دو سال کے لئے ( تنخواہوں کا 24 فی صد ) رقم فراہم کرتی ہے یا صرف ملازمین کی جانب سے ( تنخواہ کا 12 فی صد ) رقم ای پی ایف او کو  رجسٹرڈ  اداروں کی طرف سے ادا کرتی  ہے ۔  اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط محنت و روز گار کی وزارت اور ای پی ایف او کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

اے بی آر وائی کو  کووڈ کے بعد کی بحالی کے  دور میں  با ضابطہ سیکٹر میں روزگار میں اضافہ کرنے اور معیشت  کو فروغ دینے کی خاطر  آتم نربھر بھار – 3.0 پیکیج کے تحت   اعلان کردہ  اقدامات   میں سے ایک اقدام کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے ۔  یہ اسکیم  ملک کی معیشت پر  کووڈ – 19 وباء کے اثرات کو کم کرے گی اور کم اجرتوں والے ورکروں کو در پیش  مشکلات کودور کرے گی اور  آجروں کو اپنی کاروباری سرگرمیوں   کو دوبارہ شروع کرنے اور وسیع کرنے کی ترغیب  دے گی ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔30.06.2021 )

U.No.  6049


(Release ID: 1731627) Visitor Counter : 315