ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 35,000 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کے ذریعے قوم کی خدمت میں سنگ میل ثابت ہوئیں


آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو لگ بھگ 20,500 ایم ٹی ایل ایم او فراہم کیا

کل 477 آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی کی

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک 1,990 ٹینکر اٹھائے ہیں اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3,900، 4,700، 4800 اور 6500 ایم ٹی ایل ایم او کی فراہم کی

مہاراشٹر کو 614 ایم ٹی، اتر پردیش کو تقریباً 3,797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش کو 656 ایم ٹی، دہلی کو 5,863 ایم ٹی، ہریانہ کو 2,354 ایم ٹی، راجستھان کو 98 ایم ٹی، کرناٹک کو 4,697 ایم ٹی، اتراکھنڈ کو 320 ایم ٹی، تمل ناڈو کو 6,551 ایم ٹی، آندھرا پردیش کو 4,824 ایم ٹی، پنجاب کو 225 ایم ٹی، کیرالہ کو 513 ایم ٹی، تلنگانہ کو 3,909 ایم ٹی، جھارکھنڈ کو 38 ایم ٹی اور آسام کو 560 ایم ٹی آکسیجن حاصل ہوئی ہے

Posted On: 30 JUN 2021 5:21PM by PIB Delhi

تمام تر مشکلات پر قابو پانے اور جدید حل تلاش کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے ذریعہ امدادی امداد کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی خدمت میں 35,000 ایم ٹی ایل ایم او کی سپلائی کا ہدف عبور کر لیا ہے۔

اب تک، ہندوستانی ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں کو 1,990 سے زیادہ ٹینکروں میں 35,018 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک 477 آکسیجن ایکسپریس اپنا سفر مکمل کر چکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو لگ بھگ 20,500  سے زیادہ ایم ٹی ایل ایم او فراہم کیا ہے

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کو بالترتیب 3,900، 4,700، 4800 اور 6500 ایم ٹی ایل ایم او کی فراہم کی۔

اس ریلیز کے اجرا تک، آکسیجن ایکسپریس کی 6 ٹرینیں 28 ٹینکروں میں 522 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او لے کر اپنی منزل کی طرف جا رہی تھیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 67 روز قبل 24 اپریل کو مہاراشٹر کو 126 ایم ٹی کی فراہمی کے ساتھ شروع ہوئی تھیں۔

ہندوستانی ریلوے کا مقصد کم سے کم وقت میں مطالبہ کرنے والی ریاستوں کو ایل ایم او کی فراہمی کرنا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور آسام کی 15 ریاستوں میں آکسیجن پہنچائی ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر کو 614 ایم ٹی، اتر پردیش کو تقریباً 3,797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش کو 656 ایم ٹی، دہلی کو 5,863 ایم ٹی، ہریانہ کو 2,354 ایم ٹی، راجستھان کو 98 ایم ٹی، کرناٹک کو 4,697 ایم ٹی، اتراکھنڈ کو 320 ایم ٹی، تمل ناڈو کو 6,551 ایم ٹی، آندھرا پردیش کو 4,824 ایم ٹی، پنجاب کو 225 ایم ٹی، کیرالہ کو 513 ایم ٹی، تلنگانہ کو 3,909 ایم ٹی، جھارکھنڈ کو 38 ایم ٹی اور آسام کو 560 ایم ٹی آکسیجن حاصل ہو گئی ہے۔

ابھی تک، آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ ملک کی 15 ریاستوں کے 39 شہروں/ قصبوں کو فراہمی کی گئی ہے، جس میں اترپردیش کے لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش کے ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر کے ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور شولا پور، تلنگانہ میں حیدرآباد، فرید آباد اور ہریانہ میں گروگرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹا اور کنکپارہ، کرناٹک میں بنگلور، اتراکھنڈ میں دہرادون، آندھر پردیش میں نیلور، گنتور، تاڈیپاتری اور وشاکھاپٹنم، کیرالا کے ارناکولم، تروولور، چنئی، توتیکورین، کوئمبٹور اور تمل ناڈو میں مدورئی، پنجاب میں بھٹنڈا اور فلور، آسام میں کمروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی کو سپلائی کی گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے آکسیجن فراہمی والے مقامات سے مختلف راستوں کی نشاندہی کی ہے اور ریاستوں میں ابھرتی ہوئی ضرورت کے ساتھ خود کو تیار کیا ہے۔ ایل ایم او لانے کے لیے ریاستیں ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کرتی ہیں۔

جلد از جلد آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال بردار ٹرینوں کے آپریشن میں نئے اور اعلی معیارات مرتب کر رہا ہے۔ زیادہ تر طویل فاصلے کے معاملات میں ان اہم ٹرینوں کی اوسط رفتار 55 سے زیادہ ہے۔ آپریشنل ٹیمیں اعلی ترجیح گرین کوریڈور میں کام کرنے کے لیے مختلف زونوں کے سب سے مشکل ماحول میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں، جس کا مقصد انتہائی ضرورت کے وقت، تیز رفتار سے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مختلف حصوں میں عملے کی تبدیلی کے لیے تکنیکی وقفے کو کم کرکے ایک منٹ کر دیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی تیز رفتار کو یقینی بنانے کے لیے، پٹریوں کو خالی رکھا گیا اور انتہائی چوکس حالت برقرار رکھی گئی۔

یہ تمام کام ایک منظم انداز میں انجام دیے گئے تاکہ مال برداری کے دیگر کاموں میں کوئی تعطل نہ ہو۔

نئی آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کا کام ایک انتہائی متحرک عمل ہے اور اعداد و شمار کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ دوسری کئی بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کا رات کو چلنا شروع ہو جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6074


(Release ID: 1731795) Visitor Counter : 231


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi