صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 سے متعلق وزارتی گروپ (GOM) کی 29 ویں میٹنگ کی صدارت کی
وزارتی گروپ نے ریاستوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں خاطر خواہ چھوٹ کے پیش نظر عالمی وباء سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کیا
دوسری لہر اب بھی ختم نہیں ہوئی۔ متاثرہ علاقوں پر اظہار تشویش
Posted On:
28 JUN 2021 2:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی 28 جون 2021: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ 19 کے بارے میں اعلیٰ اختیاری وزارتی گروپ(GOM) کی 29 ویں میٹنگ کی آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صدارت کی۔ ان کے ہمراہ شہری ہوابازی کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری وزارت داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے تھے۔
نیتی آیوگ کے رکن(صحت) ڈاکٹر ونود کے پال ورچوئل طریقے سے موجود تھے۔
وزارتی گروپ نے ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا جنھوں نے کووڈ کے بندوبست کے لئے اور ملک بھر میں کووڈ ویکسین کے عمل میں سرگرم حصہ لیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں ہندوستان کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا: ’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں محض 46148 معاملے درج ہوئے اور اس کے سبب زیر علاج مریضوں کی تعداد نمایاں طور پر کمی کے ساتھ 572994 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آج یہ 96.80 فی صد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58578 مریض صحت یاب ہوئے۔ آج لگاتار 46 واں دن ہے کہ روزانہ شفایابی روزانہ کے نئے معاملوں سے کم ہے۔ اموات کی شرح اب 1.30 فی صد ہے اور پوزیٹوٹی شرح 2.94 فی صد ہے‘‘۔
کووڈ -19 ویکسین کی مہم کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ-19 ویکسین لگانے میں ایک اور سنگ میل طے کی اہے اور اب تک کووڈ ویکسین کی خوراکیں دینے میں ہماری تعداد امریکہ کے مقابلے زیادہ ہے۔ امریکہ نے 14 دسمبر 2020 سے کووڈ ویکسین لگانے کا کام شروع کیا تھا جبکہ ہندوستان میں ویکسین لگانے کی مہم سولہ جنوری 2021 کو شروع ہوئی تھی۔ کووڈ ویکسین کی نئی پالیسی کے تحت مرکزی حکومت ہندوستانی میں تیار ہونے والی ویکسین حاصل کرکے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو 75 فی صد مفت میں فراہم کرارہی ہے۔ آج صبح آٹھ بجے تک ہم نے مختلف زمروں کے تحت 323663297ویکسین خوراکیں لگادی ہیں۔ ان زمروں میں 10198257 صحت کارکنوں کو ایک خوراک دی جاچکی ہے اور 7207617 صحت کارکن دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔ 17442767 فرنٹ لائن کارکنوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 9399319 فرنٹ لائن ورکروں کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔18 سے 44 برس کی عمر والے گروپ میں 84651696 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے اور 1901190 افراد کو دوسری خوراک ملی ہے۔ 45 سال سے 60 سال کی عمر والوں میں 87111445 افراد کو پہلی خوراک اور 14812349 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ساٹھ سال سے زیادہ عمر والے گروپ میں 67529713 افراد کو پہلی خوراک اور 23408944 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔
انھوں نے وزارتی گروپ کے امکان کو میوکورمائکوسس انفیکشن کی صورتحال سے آگاہ کرایا جو کووڈ19 کے اس مرحلے میں سامنے آیا ہے:40845 معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں سے 31344 معاملے دماغی نوعیت کے ہیں۔ اس انفیکشن سے اموات کی تعداد 3129 ہے۔ کل تعداد میں سے 34940 مریضوں کو کووڈ (85.5 فیصد)، 26187(64.11 فیصد) کو پہلے سے ذیابطیس کا مرض لاحق تھا ،جبکہ 21523(52.69فیصد) اسٹیریورڈ پر تھے۔13083 مریض 18 سے 45 برس والے (32 فیصد) تھے۔ 17464 افراد 45 سے 60 والے (42 فی صد) جبکہ 10082 مریض (24 فی صد) ساٹھ سال سے زیادہ عمر والے ہیں۔
وزارتی گروپ نے کووڈ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ IECمہم کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی لگاتار کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ ڈاکٹر وی کے پال نے ماسک پہننے اور ہاتھ صاف رکھنے کے فائدوں پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر بلرام بھارگو، سکریٹری(صحت تحقیق) اینڈ ڈی جی(ICMR) نے خبردار کیا کہ کووڈ -19 کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور ملک کے 80 ضلعوں میں زیر علاج مریضوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔ انھوں نے اس مرحلے میں ذرا بھی غفلت نہ برتنے کو کہا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین الفا، بیٹا، گما اور ڈیلٹا قسموں کے کووڈ-19 کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے۔
ڈاکٹر سمیت کے سنگھ ، ڈائرکٹر (NCDC) نے ریاستوں اور اور یوٹیز میں کووڈ کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ اور ہرریاست میں کووڈ کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں ملی جانکاری کا تجربہ پیش کیا ۔
ایکٹیو معاملے خاص طور سے مہاراشٹر ، کیرالا، تملناڈو، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں ہیں۔ 19 ریاستوں میں اموات کی شرح ایک عدد یعنی دس سے کم ہے۔ چار ریاستوں ۔ کیرالا، کرناٹک، مہاراشٹر اور تملناڈو میں روزانہ سو سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔
محترمہ نیرجا شیکھر، ایڈیشنل سکریٹر ، اطلاعات ونشریات نے وزارتی گروپ کو بتایا کہ کس طرح ویکسین لگانے میں ہچکچاہٹ جیسے معاملوں سے مختلف وسائل کے ذریعہ نمٹاجارہا ہے۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جن سرکاری افسران نے میٹنگ میں حصہ لیا وہ ہیں۔ جناب راجیش بھوشن، سکیٹر(ہیلتھ)، جناب ہرش وردھن شرنگلا، خارجہ سکریٹری ، محترمہ ایس اپرنا، سکریٹری فارما، ڈاکٹر بلرام بھارگو، سکریٹری(ہیلتھ ریسرچ) اینڈ ڈی جی (ICMR)، جناب اجے سیٹھ، سکریٹری اقتصادی امور کا محکمہ ، جناب اپورو چندر، سکریٹری(لیبر)، جناب وکاش شیل، ایڈیشنل سکریٹری(ہیلتھ) ، جناب راکیش سنوال، ایڈیشنل سکریٹری، نیتی آیوگ، محترمہ نیرجا شیکھر، ایڈیشنل سکریٹری اطلاعات ونشریات، ڈاکٹر سنیل کمار، DGHS، ڈاکٹر سمیت کے سنگھ، ڈائرکٹر ایس سی ڈی سی، مسلح افواج کے نمائندے (آرمڈ فوسرز میڈیکل سروسز)، آئی ٹی بی پی اور دیگر سرکاری افسران۔
****
ش ح-رف-س ا
U. No.:5981
(Release ID: 1731060)
Visitor Counter : 259
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam