صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کوریج نے 32 کروڑ کے سنگ میل کو پار کیا


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64.25 لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50040 نئے معاملات سامنے آئے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید گھٹ کر 586403 ہو گئی

لگا تار 45 ویں دن صحت یاب ہونے والے یومیہ مریضوں کی تعداد یومیہ نئے معاملات سے زیادہ رہی

صحت یابی شرح بڑھ کر 96.75 فیصد ہوگئی

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 2.82 فیصد ہو گئی، لگا تار 20 ویں دن پوزیٹیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم

Posted On: 28 JUN 2021 11:09AM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ جون  :  ایک اہم  حصولیابی میں  بھارت  کا مجموعی ٹیکہ کاری کا کوریج کل  32 کروڑ  سے تجاوز کر گیا۔ آج  صبح 7  بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق  4279210سیشن کے ذریعے  کُل  321760077  ویکسین کی خوراکیں  دی گئیں۔ گزشتہ 24  گھنٹے کے  دوران ملک میں  6425893 ویکسین کی  خوراکیں دی گئیں۔

ان میں شامل ہیں:

 

 صحت کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,01,96,091

دوسرا ٹیکہ

72,00,994

 صف اول کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,74,36,514

دوسرا ٹیکہ

93,79,246

18 سے 44  سال  کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

8,34,29,067

دوسرا ٹیکہ

18,56,720

45 سے 59  سال کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

8,68,82,578

دوسرا ٹیکہ

1,46,35,430

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

6,74,40,309

دوسرا ٹیکہ

2,33,03,128

میزان

32,17,60,077

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سبھی کے لئے  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کا  نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے شروع ہوا۔ مرکزی حکومت  ملک بھر میں  کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری  کی رفتار  تیز کرنے اور  اس کی توسیع کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  ملک میں  50040 نئے معاملات  سامنے آئے ہیں۔

لگا تار  20  ویں دن  ایک لاکھ  سے کم  یومیہ نئے معاملات   درج کئے گئے ۔ یہ مرکز  اور  ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی مربوط اور  مشترکہ  کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00174UH.jpg

 

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں  لگا تار گراوٹ  درج کی جارہی ہے۔ آج ملک میں زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد  586403 ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  زیر علاج مریضوں کی تعداد میں  مجموعی طور  پر 9162 کی کمی  آئی۔ جب کہ  ملک میں سامنے آئے  کُل پازیٹیو کیسز میں  زیر علاج مریضوں کی  تعداد اب  صرف  1.94  فیصد  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UNL3.jpg

 

کووڈ – 19  انفیکشن سے  مزید  افراد  کے صحت یاب ہونے کے ساتھ  لگا تار 45  ویں دن  بھارت میں  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد یومیہ نئے معاملات  سے زیادہ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کُل  57944 افراد  کووڈ  انفیکشن سے  شفا یاب ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے  تقریبا 8  ہزار  (7904) نئے  مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035Q97.jpg

 

وبا کے  شروع  ہونے کے بعد سے  کووڈ  سے متاثرہ  کُل  مریضوں میں سے  29251029  افراد  کووڈ – 19  سے  شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران 57944 مریض  کووڈ  -19  شفا یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح  صحت یابی  کی مجموعی  شرح   96.75  فیصد  ہو گئی ہے۔ اس میں لگا تار  بہتری کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AXG7.jpg

ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں بھی  بتدریج  اضافہ  ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران ملک میں  کُل  1777309 افراد کی  جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر  بھارت نے اب تک  40.42 کروڑ  (404265101)  ٹیسٹ کئے ہیں۔

ایک طرف جہاں  ملک میں  جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ ہوا ہے، وہیں  ہفتہ واری  متاثرہ پائے  جانے والے افراد کی شرح میں  لگا تار گراوٹ  درج کی جارہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی  ہفتہ واری شرح فی الحال  2.91 فیصد ہے۔ جب کہ  جانچ  کے بعد  متاثر پائے جانے والے افراد کی  یومیہ شرح آج  2.82 فیصد  رہی۔ اب یہ لگا تار 20  ویں دن  5  فیصد  سے کم  رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058X6Q.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-م ع - ق ر)

U-5962



(Release ID: 1730832) Visitor Counter : 233