وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا
وزیر اعظم مودی نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے
اس امر کو یقینی بنائیں کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے کیونکہ مریضوں کا پتہ لگانے کے معاملے میں جانچ ایک ازحد اہم ہتھیار ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کی پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے: وزیر اعظم
ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے
گذشتہ 6 دنوں میں 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے زیادہ ہے
Posted On:
26 JUN 2021 7:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم مودی نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کووِڈ صورتحال کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سرکردہ افسران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔
افسران نے وزیر اعظم کو ملک میں ٹیکہ کاری کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم کو عمر کے حساب سے ٹیکہ کاری کوریج کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ وزیر اعظم کو مختلف ریاستوں میں صحتی کارکنان ، ہروال کارکنان اور عوام کے درمیان ٹیکہ احاطہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔
افسران نے وزیر اعظم کو آنے والے مہینوں میں ٹیکہ سپلائی اور پیداواریت میں اضافہ کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔
وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ 6 دنوں کے دوران 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے گئے، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے کہ ملک میں 128 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو اور 16 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 90 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
افسران نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے عوام تک پہنچنے کی غرض سے اختراعی طریقہ کار تلاشنے اور ان کے نفاذ کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر تنظیموں کی شمولیت کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے، وزیر اعظم نے افسران کوریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، کیونکہ جانچ کا عمل مریض کا پتہ لگانے میں ازحد اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
افسران نے وزیر اعظم کو عالمی سطح پر کووِن پلیٹ فارم میں بڑھتی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5932
(Release ID: 1730590)
Visitor Counter : 287
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada