وزیراعظم کا دفتر

جموں و کشمیر سے متعلق آج کی میٹنگ ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے: وزیر اعظم


ہماری ترجیح جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے: وزیر اعظم

حد بندی تیز رفتار سے ہونی چاہیے تاکہ جموں و کشمیر کو ایک منتخب حکومت مل سکے: وزیر اعظم

Posted On: 24 JUN 2021 8:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم، نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات کو ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں ہمہ جہت ترقی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد کیے جانے والے سلسلے وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا،

جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے جہاں ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ہماری ترجیح جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے۔

حد بندی تیز رفتار سے کی جانی چاہیے تاکہ انتخابات ہو سکیں اور جموں و کشمیر کو ایک منتخب حکومت ملے جو جموں و کشمیر کی ترقی کے راستے کو مضبوطی فراہم کرے۔

ہماری جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ایک میز پر بیٹھ کر خیالات کا تبادلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ میں نے جموں و کشمیر کے رہنماؤں سے کہا کہ یہ عوام، خاص طور پر نوجوان ہیں جنھیں جموں و کشمیر کو سیاسی قیادت فراہم کرنا ہوگی، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی تمنائیں پوری ہوں۔“

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6876



(Release ID: 1730169) Visitor Counter : 180