الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کے مستقل مشن نے ہندوستان کے آئی ٹی ضابطوں ، 2021 کے سلسلے میں انسانی حقوق کونسل کےخصوصی برانچ کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کا جواب دیا


مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید اور تبادلہ خیال کے بعد آئی ٹی قواعد کو حتمی شکل دی گئی-جس نے ہندوستان کے مستقل مشن کو واضح کیا

ان قواعد کو سوشل میڈیا کے عام صارفین کو بااختیار بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے

Posted On: 20 JUN 2021 1:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20 جون : جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے ہندوستان کے مستقل مشن نے ہندوستان کی انفارمیشن ٹکنالوجی (ثانوی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اخلاقیات کے ضوابط) قواعد ، 2021 کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کی خصوصی طریقہ کار برانچ کی طرف سے اٹھائے جانے والے خدشات کا جواب دیا ہے۔ہندوستان کے مستقل مشن کے ذریعہ لکھے گئے خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ:

"جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے دفتر میں ہندوستان کے مستقل مشن نے انسانی حقوق کونسل کی خصوصی طریقہ کار برانچ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور مشترکہ مواصلاتی نمبر او ایل آئی این ڈی 8/2021 بتاریخ 11 جون ، 2021 کا حوالہ دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اظہار رائے  اور اظہار خیال کی آزادی کی حمایت اور فروغ اوراس کے  تحفظ کے تعلق سے خصوصی نمائندہ کی طرف سے، پرامن اسمبلی اور اداروں کی آزادی و خود مختاری نیزان کے حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ اور رازداری کے حق پر خصوصی نمائندہ اور ہندوستان کے انفارمیشن ٹکنالوجی(ثانوی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اخلاقیات کے ضوابط) قواعد ، 2021 کے سلسلے میں ایک مختصر معلوماتی نوٹ منسلک کرتا ہے''۔

ہندوستان کا مستقل مشن اس تعلق سے بھی روشنی ڈالنا چاہے گا کہ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور وزارت اطلاعات و نشریات نے 2018 میں افراد ، سول سوسائٹی ، صنعتی اکائیوں اور تنظیموں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کی تھی اور اس کے بعد ضابطوں کا مسودہ تیار کرنے کے لیے عوام سے ان کی آراء طلب کی تھی۔ اس کے بعد ایک بین وزارتی میٹنگ میں موصولہ تبصروں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا ، اور اس کے مطابق قواعد کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

ہندوستان کا مستقل مشن اس بات کوبھی واضح کرنا چاہے گا کہ ہندوستان کی جمہوری ساکھ کی شاندار شناخت پوری دنیا میں مسلم  ہے۔ ہندوستانی آئین کے تحت آزادی اظہاررائے اور اظہار خیالات کی ہر فرد کو مکمل  ضمانت دی گئی ہے۔ آزاد عدلیہ اور ایک مضبوط میڈیا ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کا ایک حصہ ہے۔

ہندوستان کے مستقل مشن کی یہ درخواست ہے کہ منسلک معلومات متعلقہ خصوصی نمائندوں کی توجہ میں لائی جائے تاکہ ہمارے ضابطوں کی توضیح ہوسکے اور اسے سمجھا جاسکے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر میں ہندوستان کے مستقل مشن سے ہیومن رائٹس کونسل کی خصوصی عمل درآمد برانچ کی تجدید کرنے کے لیےاس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

 

(ثانوی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اخلاقیات کے ضوابط) 2021 کے سلسلے میں مختصر معلوماتی نوٹ  یہاں منسلک کیا جاتا ہے۔

******

 

ش ح - س ک

U NO. 5848


(Release ID: 1730006) Visitor Counter : 305