وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ویکسینیشن کی ریکارڈ توڑ تعداد کی تعریف کی

Posted On: 21 JUN 2021 7:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کی ریکارڈ توڑ ویکسینیشن کی تعداد پر خوشی کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن کورونا جنگجوؤں کی محنت کے لیے ان کی تعریف کی۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

 

"آج کی ریکارڈ توڑ ویکسینیشن کی تعداد خوش آئند ہے۔ کووڈٔ 19 سے لڑنے کے لیے ویکسین ہمارا سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ جن لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے انھیں مبارکباد اور ان تمام فرنٹ لائن جنگنوؤں کو سلام جو زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگانے کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

 

شاباش ہندوستان!"

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5748



(Release ID: 1729241) Visitor Counter : 229