صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ – 19 کے یومیہ 60،753 نئے معاملات  درج کیے گئے


ہندوستان میں کووڈ – 19 کا فعال معاملہ مزید کم ہو کر 7،60،019 رہ گیا؛ 74 دن کے بعد سب سے کم

مسلسل 37 ویں  دن وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد روزانہ نئے معاملوں سے کہیں زیادہ

صحت یابی کی شرح مستقل طور پر بڑھ کر 96.16فیصد ہوگئی

پازیٹو ہونے کی یومیہ شرح 2.98فیصد ، مسلسل 12 ویں دن 5فیصد سے کم

Posted On: 19 JUN 2021 10:15AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19 جون         ہندوستان میں روزانہ نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 60،753 روزانہ نئےمعاملے درج کیے گئے ہیں۔

اب  مسلسل 12ویں دن ملک میں کووڈ – 19 کے نئے معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم  درج کی گئی ۔ یہ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  کے باہمی تعاون سے کی جا رہی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UI35.jpg

ہندوستان میں کووڈ – 19 کے فعال معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ فعال  معاملوں کی تعداد گھٹ کر آج 7،60،019 ہوگئی ۔ فعال معاملوں کی تعداد 74 دن کے بعد سب سے کم  درج کی گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد میں کل 38،637 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ اب ملک کے کل کووڈ پازیٹو معاملوں کا صرف 2.55 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028T04.jpg

چونکہ کووڈ – 19انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے ساتھ مسلسل 37 ویں دن  بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی یومیہ تعداد کووڈ – 19 کے یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97،743 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں تقریبا 37  ہزار (36،990) سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R59X.jpg

ہندوستان میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے پہلے ہی کل  2,86,78,390 افراد کووڈ – 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 97،743 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح بھی بہتر ہو کر 96.16فیصد ہو گئی  ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GZNH.jpg

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 19،02،009 جانچ ہوئی جس کے ساتھ اب تک ہوئی جانچ کی کل تعداد 38.92 کروڑ  سے زیادہ (38،92،07،637) ہے۔

اگرچہ ملک بھر میں ایک طرف ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ،وہیں دوسری طرف ہفتہ وار پازیٹو ہونے کی شرح بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پازیٹو ہونے کی ہفتہ وار شرح فی الحال 3.58فیصد ہے جبکہ یومیہ پازیٹو ہونے کی شرح آج 2.98فیصدہوگئی  ہے۔ یہ مسلسل 12 دنوں سے تک 5فیصد سے کم  پر برقرار  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZHWB.jpg

ہندوستان میں اب تک کووڈ – 19 کے ٹیکے لگانے کی تعداد 27.23 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عارضی رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 37،48،147 نشستوں میں مجموعی طور پر اب تک 27،23،88،783 ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33،00،085 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

ان میں یہ شامل ہیں:

 

پہلی خوراک

1,01,03,317

دوسری خوراک

70,47,769

 

پہلی خوراک

1,70,41,025

دوسری خوراک

89,95,949

 

پہلی خوراک

5,17,64,981

دوسری خوراک

11,43,777

 

پہلی خوراک

7,90,19,144

دوسری خوراک

1,25,08,833

 

پہلی خوراک

6,39,72,814

دوسری خوراک

2,07,91,174

کل

27,23,88,783

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (19.06.2021)

U-5652



(Release ID: 1728582) Visitor Counter : 157