صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق افواہیں بنام حقائق


کووی شیلڈ ڈوز کے درمیان کاوقفہ بڑھانے کافیصلہ ایڈونوویکٹر ٹیکوں کے طرز عمل بنیادی سائنٹفک وجوہات پر مبنی

کووڈ-19 ورکنگ گروپ اور این ٹی  اے جی آئی کی قائمہ تکنیکی ذیلی کمیٹی (ایس ٹی ایس سی) کی ریکارڈ منٹوں کی میٹنگ واضح طور سے ظاہر کرتی ہے کہ کووی شیلڈکی خوراکوں کے درمیان   12  سے 16 ہفتوں کا وقفے کی سفارش  اتفاق رائے سے کی گئی اس سلسلے میں کسی بھی رکن  نے اختلاف ظاہر نہیں کیا

Posted On: 16 JUN 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16جون، 2021۔کووی شیلڈ کی دونوں خوراکوں کے درمیان کے وقفے کو 6 سے 8 ہفتے سے بڑھا کر 12 سے 16 ہفتے کرنے کے سلسلے میں میڈیا کی کچھ رپورٹیں آئی ہیں، جن میں اشارہ دیاگیاہے کہ اس فیصلے کے سلسلے میں تکنیکی ماہرین کے درمیان اختلاف تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کووی شیلڈ کی خوراکوں کے درمیان وقفے کو بڑھانے کافیصلہ  ایڈینوویکٹر ویکسین کے اثر کےبارے میں بنیادی سائنسی وجوہات پر مبنی ہےاور اس پر کووڈ-19 ورکنگ گروپ اور  این ٹی اے جی آئی کی قائمہ تکنیکی ذیلی کمیٹی (ایس ٹی ایس سی)  کی میٹنگوں میں تفصیل سے  تبادلہ خیال کیا جاچکاہے اور کسی بھی رکن نے کوئی اختلاف رائے ظاہر نہیں کیا۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق قومی تکنیکی مشاورتی گروپ (این ٹی اے جی آئی) کی 22ویں میٹنگ 10مئی 2021 کومنعقدہوئی  تھی۔ کووڈ-19 ورکنگ گروپ کے اراکین درج ذیل ہیں:

ڈاکٹراین کے اروڑا

ایگزیکٹیوڈائرکٹر ، آئی این سی ایل ای این

ڈاکٹر راکیش اگروال

ممبراین ٹی اے جی آئی، ڈائرکٹر، جے آئی پی ایم ای آر، پڈوچیری

ڈاکٹر گگن دیپ کانگ

ممبر این ٹی اے جی آئی ، پروفیسر، سی ایم سی ولّور

ڈاکٹر امولیہ پانڈے

ممبر این ٹی اے جی آئی ، ڈائرکٹر ، این آئی آئی

ڈاکٹر جے پی مولی اِل

ممبر، این ٹی اے جی آئی، ریٹائرڈ پرنسپل، سی ایم سی، ولّور

ڈاکٹرنوین کھنہ

گروپ لیڈر، آئی سی جی ای بی

ڈاکٹر وی جی سومانی

ڈی سی جی آئی، سی ڈی ایس سی او

ڈاکٹر پردیپ ہلدار

مشیر، آر سی ایچ، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ورکنگ گروپ نے  قومی ٹیکہ کاری پالیسی کے تحت استعمال ہونے والی ویکسین کووی شیلڈ کی خوراکوں کے وقفے میں تبدیلی کیلئے ایک تجویز تبادلہ خیال کیا۔ اس نے سفارش کی کہ خاص طور سے برطانیہ (یو کے) کے ریئل لائف شواہد کی بنیاد پر کووڈ-19 ورکنگ گروپ نے کووی شیلڈٹیکے کیلئے دوخوراکوں کے درمیان کا وقفہ 12 سے 16 ہفتہ بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔

کووڈ-19 ورکنگ گروپ کی اس سفارش کو محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی کے سکریٹری اورڈی ایچ آر کےسکریٹری اورآئی سی ایم آر کےڈائرکٹر جنرل کی مشترکہ  صدارت میں 13 مئی 2021 کو منعقدہ این ٹی اے جی آئی کی  کی قائمہ تکنیکی ذیلی  کمیٹی(ایس ٹی ایس سی) کی 31ویں میٹنگ میں تبادلہ خیال  کیلئے پیش کیا گیا۔

ایس ٹی ایس سی کے اراکین درج ذیل ہیں:

ڈاکٹر رینو سوروپ

سکریٹری، محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی

ڈاکٹر بلرام بھارگو

سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ اینڈ ڈی جی۔ آئی سی ایم آر

ڈاکٹر جے پی مولی اِل

پروفیسر ، سی ایم سی ولّور

ڈاکٹرگگن دیپ کانگ

پروفیسر، سی ایم سی، ولّور

ڈاکٹراندرانی گپتا

پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ فار ایکونومک گروتھ،دہلی

ڈاکٹرراکیش اگروال

ڈائریکٹر ،جے آئی پی ایم ای آر ، پڈوچیری

ڈاکٹر میتھیو ورگیز

ہیڈآف دی ڈپارٹمنٹ ،آرتھوپیڈکس ، سینٹ اسٹیفن ہاسپٹل، نئی دہلی۔

ڈاکٹر ستیندر انیجا

پروفیسر، شاردا یونیورسٹی،نوئیڈا

ڈاکٹر نیرجابھٹلا

پروفیسر، ایمس ،نئی دہلی

ڈاکٹر ایم ڈی گپٹے

سابق ڈائرکٹر ،این آئی ای، چنئی

ڈاکٹروائی کے گپتا

پرنسپل ایڈوائزر  ٹی ایچ ایس ٹی آئی- ڈی بی ٹی

ڈاکٹر ارون اگروال

پروفیسر ،پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ

ڈاکٹر للت دھر

پروفیسر وائیرولوجی، ایمس، نئی دہلی

این ٹی اے جی آئی کی ایس ٹی ایس سی نے  درج ذیل سفارش کی: کووڈ-19 ورکنگ گروپ کی سفارش کے مطابق کووی شیلڈ ٹیکے کی دونوں خوراکوں کےد رمیان  کم از کم تین مہینے کے وقفے کی سفارش کی گئی۔

دونوں ہی میٹنگوں  کووڈ-19 ورکنگ گروپ اور ایس ٹی ایس سی میں تینوں اراکین ڈاکٹر میتھیوز ورگیز،ڈاکٹرایم ڈی گپٹے، اورڈاکٹر جے پی مولی اِل میں سے کسی نے بھی عدم اتفاق ظاہر نہیں کیا جیسا کہ رائٹر س کے ذریعے نیوز رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید برآں اس بات کاریکارڈ ہے کہ ڈاکٹرمیتھیوز ورگیز نے رائٹر س کے ساتھ اپنے مبینہ اختلاف رائے کے  معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5534



(Release ID: 1727749) Visitor Counter : 213