صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ -19 کے 70421 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ،یہ گزشتہ 74 دن میں سب سے کم تعداد ہے
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 66 دن کے بعدگھٹ کر 10 لاکھ سے کم ہوگئی ہے
ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصے سے ایک دن میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج ہورہی ہے
شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.43 فیصد ہوگئی ہے
جانچ کے بعد یومیہ متاثر ہونے کی شرح 4.72 فیصدہے، یہ تعداد تین ہفتوں سے 10فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے
Posted On:
14 JUN 2021 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی14 جون2021: بھارت میں کووڈ -19 کے یومیہ نئےکیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 70421 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اب مسلسل سات دن سے ایک لاکھ سے بھی کم یومیہ کیس درج ہورہے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسلسل اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ملک میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد 973158 ہے ۔ 66دن کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں 53001معاملوں کی کمی ہوئی ہے اور اب زیر علاج مریض ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا محض 3.30فیصد رہ گئے ہیں۔
جیسے جیسے کووڈ -19 سے زیادہ لوگ صحتیاب ہوتے جارہے ہیں ، بھارت میں یومیہ شفایابی کی شرح گزشتہ 32 دن سے مسلسل یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے زیادہ درج ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 119501 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے لگ بھگ 50000 (49080) زیادہ شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔
اس عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے کووڈ -19 سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 28162947 افراد پہلے ہی صحتیا ب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 119501 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح بڑھ کر 95.43فیصد ہوگئی ہے ،جس سے مسلسل اضافے کا رجحان ظاہرہورہا ہے ۔
پورے ملک میں طبی جانچ سے متعلق صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کئے جانے کے ساتھ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کُل 1492152 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباََ 38 کروڑ ( 379624626) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ایک طرف تو طبی جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے،دوسری جانب ہفتہ وار متاثرہ کیسوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اس وقت ہفتہ وار متاثر افراد کی شرح 4.54فیصد ہے۔ جبکہ آج جانچ کے بعد یومیہ متاثر ہونےوالے افراد کی شرح 4.72 فیصد ہے ، جو مسلسل 21 دن سے 10فیصد سے کم پر قائم ہے۔
آج صبح سات بجے موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 3532375 سیشنز کے دوران کُل 254849301 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
حفظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,00,51,785
|
دوسری خوراک
|
69,67,822
|
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,67,57,575
|
دوسری خوراک
|
88,52,564
|
18سال سے 44سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
4,12,71,166
|
دوسری خوراک
|
7,69,575
|
45سال سے 60سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
7,57,08,102
|
دوسری خوراک
|
1,19,77,000
|
60سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
6,25,81,044
|
دوسری خوراک
|
1,99,12,668
|
کل میزان
|
25,48,49,301
|
*************
ش ح۔ع م ۔رم
U-5452
(Release ID: 1726957)
Visitor Counter : 287
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam