کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایمفوٹیریسن –بی کی اضافی 106300 شیشیاں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو مختص کی گئیں: جناب ڈی وی سدانند گوڑا


روایتی ایمفوٹیریسن –بی کی کل 53000 شیشیاں بھی مختص کی گئی ہیں

Posted On: 14 JUN 2021 1:44PM by PIB Delhi

 

کیمیاوی اشیا اور کھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانندگوڑا نے  ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ  لیپوسومل ایمفوٹیریسن –بی کی خواطر خواہ دستیابی کو یقینی بنانے کے غرض سے اس دوا کی 106300 شیشیاں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو مختص کی گئی ہیں۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ  آج کنوینشنل ایمفوٹیریسن –بی کی کل 53000 شیشیاں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو مختص کی گئی ہیں۔ کنوینشنل ایمفوٹیریسن-بی کو مختص کیے جانے کی کارروائی  اس کی خوش اسلوبی سے سپلائی اور مریضوں کے بروقت علاج  کو یقینی بنانے کی غرض سے کی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5450

ش ح۔   ع م ۔  ت ع۔


(Release ID: 1726939) Visitor Counter : 168