وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی 47ویں جی7 سربراہ اجلاس میں شرکت
Posted On:
10 JUN 2021 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10/جون2021 ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ورچول طریقے سے 12 اور 13 جون کو جی7 سربراہ اجلاس میں آؤٹ ریچ سیشنز میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ فی الحال جی7 کا صدر ہے اور اس نے آسٹریلیا، جمہوریۂ کوریا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بھارت کو جی7 سربراہ اجلاس کے مہمان ممالک کے طور پر مدعو کیا ہے۔ یہ میٹنگ ہائبرڈ موڈ میں ہوگی۔
سربراہ اجلاس کا موضوع ’بلڈ بیک بیٹر‘ ہے اور برطانیہ نے اپنے دور صدارت کے لئے چار شعبوں کی شناخت بطور ترجیح کی ہے۔ ان میں آئندہ کی وباؤں کے خلاف لچیلاپن (ریزیلینس) کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے عالمی بازیابی کی قیادت کرنا، آزادانہ و منصفانہ تجارت کو اولیت دے کر مستقبل کی خوش حالی کو فروغ دینا، آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا و کرہ کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور مشترکہ قدروں اور کھلے معاشروں کو اولیت دینا شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ رہنما وبا سے عالمی بازیابی کے طریقوں سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے، جس میں خصوصی توجہ صحت اور آب و ہوا کی تبدیلی پر مرکوز ہوگی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم جی7 کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس سے قبل 2019 میں جی7 کے فرانسیسی دور صدارت میں ’’خیرسگالی شراکت دار‘‘ کے طور پر بھارت کو بیئرٹز سمٹ میں مدعو کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے ’کلائمیٹ، بایوڈائیورسٹی اینڈ اوشین‘ اور ’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن‘ سے متعلق اجلاس میں شرکت کی تھی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
5327U-NO.
(Release ID: 1726088)
Visitor Counter : 287
Read this release in:
Marathi
,
Kannada
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Malayalam