صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

 ہندوستان میں لگاتار تیسرے روز روزانہ نئے کیسیز کی تعداد1 لاکھ سے کم


ہندوستان میں فعال کیسوں کی مجموعی تعداد60 روز کے بعد مزید گھٹ کر 12 لاکھ سے کم ہوئی

روزانہ ہونے والی صحتیابیوں کی مجموعی تعداد لگاتار 28 ویں دن نئے سامنے آنے والے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی

 شفایابیوں کی شرح  بڑھ کر 94.77 فیصد تک پہنچی

روزانہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 4.69 فیصد ہے،لگاتار17 دنوں میں10 فیصد سے کم مثبت کیسوں کی شرح درج کی گئی

ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 24 کروڑ کے نشان کو پار کرگئی

Posted On: 10 JUN 2021 10:28AM by PIB Delhi

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 94052 درج کی گئی۔ اس وقت ملک میں لگاتار تیسرے دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 1 لاکھ سے نیچے رہی۔ یہ کامیابی مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F3FC.jpg

ہندوستان میں مثبت معاملات کی تعداد میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ آج ملک میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1167952 ہے۔ لگاتار دس دنوں سے کل معاملات کی تعداد 20 لاکھ سے نیچے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران  فعال معاملات میں 63463 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور موجودہ فعال معاملات ملک کی مجموعی مثبت کیسوں کی تعداد کا 4.00 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBJ3.jpg

 

روزانہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ-19 کی بیماری سے شفایاب ہورہے ہیں اس کی بنا پر ہندوستان میں روزانہ شفایابیوں کی تعداد  لگاتار 28 ویں دن روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد سے زیادہ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 151367 شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔

روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کے مقابلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57315 زیادہ شفایابیاں سامنے آئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L0MS.jpg

 

کووڈ-19 وبا کے شروعات کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 27655493 افراد اس مرض سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 151367 درج کی گئی۔ اس کے نتیجے کے طور پر شفایابیوں کی مجموعی شرح 94.77  فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس میں اضافہ کا رجحان مسلسل دیکھاجارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IKB5.jpg

 

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں ایک زبردست اضافے کے نتیجے کے طور پر ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2004690 ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں اب تک37.21 کروڑ سے زیادہ(372198253) ٹیسٹ منعقد کئے گئے ہیں۔

اسی دوران ایک طرف جہاں ٹیسٹنگ کی رفتار میں ملک بھر میں اضافہ دیکھاجارہا ہے وہیں دوسری طرف ہفتہ وارانہ مثبت کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح اس وقت 5.43 فیصد ہے۔ جبکہ روزانہ مثبت معاملات کی شرح آج 4.69 فیصد پر قائم ہے۔ یہ اس وقت لگاتار 17 ویں دن 10 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VAPS.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج کووڈ-19 کی ویکسین کے لگائے جانے والے ٹیکوں کی ملک بھر میں مجموعی تعداد 24 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3379261 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی آخری رپورٹ کے مطابق، 3382775 اجلاسوں میں مجموعی طور پر 242726693 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ان میں شامل ہیں:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,00,13,434

دوسری خوراک

69,13,017

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,64,77,374

دوسری خوراک

87,55,586

18 سے 44 سال کے درمیان والے افراد

پہلی خوراک

3,39,45,647

دوسری خوراک

4,07,151

45 سے 60 سال کے درمیان والے افراد

پہلی خوراک

7,33,84,090

دوسری خوراک

1,16,28,092

60 سال کے اوپر کے  افراد

پہلی خوراک

6,16,62,400

دوسری خوراک

1,95,39,902

مجموعی

24,27,26,693

 

******

 

( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5295


(Release ID: 1725852) Visitor Counter : 267