وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا؛ متاثرین کے لیے معاوضہ کا اعلان

Posted On: 07 JUN 2021 9:03PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، ’’میں غم کی اس گھڑی میں ان تمام لوگوں کے ساتھ شریک ہوں جنہوں نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے۔ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں، میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

 

 

 

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5217


(Release ID: 1725278) Visitor Counter : 158