صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز بنام ریاستیں:معذوری کی شناخت کے منفرد کارڈ (یو ڈی آئی ڈی) کو اب کو وِن 2.0 پر رجسٹریشن کے لئے با تصویر شناخت نامے کے طور پر قابل کیا جائے گا


مرکزی حکومت کی مستقل کوشش ہے کہ ویکسینیشن کے عمل کو عالمگیر بنایا جائے

Posted On: 07 JUN 2021 3:37PM by PIB Delhi

 

 

حکومت ہند اس سال 16 جنوری سے ویکسینیشن کی مہم کو یقینی طور پر ہموار اور موثر بنانے کے لئے "مجموعی حکومت" کے تحت ریاستوں اور مرکزی خطوں کی کوششوں کی حمایت کرتی آ رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں مستحقین کی مختلف اقسام کے ویکسینیشن کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے کو وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ کوویڈ ویکسین تقسیم کرنے کے نظام کو مؤثر طریقے سے مرتب کرنے اور اس کے میکانزم کی پیمائش کرنے کیلئے کو وِن تکنیکی طور پر بنیادی سہارا مہیا کر رہا ہے۔

 

مرکزی حکومت کی مستقل کوشش ہے کہ  ویکسینیشن کے عمل کو عالمگیر بنایا جائے۔

اس پس منظر میں، صحت کی مرکزی وزارت نے آج ریاستوں اوت مرکزی خطوں کو خط لکھا ہے کہ کو وِن 2.0 پر رجسٹریش کرتے وقت معذوری کے منفرد شناخت نامے(یو ڈی آئی ڈی ) کارڈ کو باتصویر شناخت نامے کے طور پر شامل کیا جائے۔

کو وِن 2.0 کے لئے  2 مارچ 2021 کو جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق، سات تجویز کردہ  باتصویر شناخت نامے مخصوص اور مجوزہ ہیں جو ویکسینیشن سے پہلے تصدیق کیلے ہیں۔

 

ریاستوں اور مرکزی خطوں کو ارسال کردہ خط میں  وزارت صحت نے کہا ہے کہ معذورین کو باتصویر شناخت نامے وزارت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے بہ انداز دیگر اہل لوگوں کو با اختیار بنانے کے محکمے کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ اس میں تمام ضروری خصوصیات جیسے نام، پیدائش کا سال، صنف اور متعلقہ  شخص کی تصویر شامل ہیں۔ یہ چیزیں  کوویڈ ۔19 ویکسینیشن میں شناخت کے استعمال کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔

 

لہذا ، معذور افراد کے لئے ویکسینیشن تک رسائی کو مزید سہولت بخش بنانے کے پیش نظر  یو ڈی آئی ڈی  کو کوویڈ 19 ویکسینیشن کے لئے با تصویر شناخت نامے والی دستاویز کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ضروری دفعات بنائی جارہی ہیں اور جلد ہییہ کو وِن میں دستیاب ہوجائیں گی۔

 

مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکزی خطوں کو مشورہ دیا ہے کہ کوویڈ  ویکسینیشن تک رسائی کے لئے باتصویر شناخت نامے کے استعمال کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔

یو ڈی آئی ڈی کا نمونہ اس طرح ہے۔

 

 

 

ع س ،ج

سیریل نمبر : 5210


(Release ID: 1725232) Visitor Counter : 208