صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں1.14 لاکھ یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو پچھلے دو مہینوں میں سب سے کم ہیں


مسلسل10 دن  سے 2 لاکھ سے کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے کم ہوئی؛ آج 14,77,799مریض  ہی زیر علاج ہیں

مسلسل24ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی

شفایابی کی قومی شرح میں مسلسل نمایاں  اضافہ ہورہا ہے؛شفایابی کی شرح میں 93.67 فیصد کا اضافہ ہوا

یومیہ متاثرہ مریضوں کی  شرح مزیدکم ہوکر 5.62 فیصد ہوئی، مسلسل 13 دنوں سے 10 فیصد  سےکمی کا رجحان جاری ہے

بھارت نے 23 کروڑ افراد کو ٹیکہ لگاکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے

Posted On: 06 JUN 2021 10:18AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ،06 جون، 2021/

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1,14,460 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو پچھلےدو مہینوں کے دوران  سب سے کم ہے۔ اب  ملک بھر میں   یومیہ نئے معاملوں کی تعدادمسلسل 10دنوں سے 2 لاکھ سے بھی کم درج ہورہی  ہے۔’’جامع حکومت‘‘ نظریہ کے ساتھ یہ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012CDK.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے بھی نیچے آگئی؛  آج  14,77,799مریض ہی زیر علاج ہیں۔ چھ دنوں سے لگاتار 20 لاکھ سے کم معاملے درج ہورہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے 77,449 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب   ملک بھر  کے  متاثرہ مریضوں کی مجموعی  تعداد میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد محض 5.13 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UWXJ.jpg

کووڈ-19 انفیکشن سے مزید افراد کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی ،بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل24ویں دن  یومیہ  درج ہونے والے نئے معاملات کی تعداد سے  زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,89,232 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

یومیہ نئے معاملات کے مقابلے  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایابی کے مزید 74,772 معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D8UY.jpg

کووڈ-19 عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر متاثرہ ہونے والے افراد میں سے 2,69,84,781 افراد پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے  والے مریضوں کی شرح  93.67 فیصد ہے، جس سے  اضافے کا رجحان نظر آتا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 20,36,311 لوگوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 36.4 کروڑ سے زیادہ (36,47,46,522) جانچ کرائی جاچکی ہیں۔

ایک طرف ملک بھر میں جانچ کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے،  جانچ کے بعدہفتہ وار  متاثرہ معاملوں میں مسلسل کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ فی الحال ہفتہ وار متاثرہ مریضوں کی شرح 6.54 فیصد ہے، جبکہ  یومیہ متاثرہ مریضوں کی شرح آج  5.62 فیصد پر پہنچ گئی۔ مسلسل 13 دنوں سے یہ 10 فیصد کم درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R1Z2.jpg

ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، ملک بھر میں کووڈ -19 سے حفاظت کا ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 23 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت   23.13 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33,53,539 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

آج صبح  7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 32,42,503 سیشنز کے ذریعے  مجموعی طور پر  23,13,22,417 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 ان میں شامل ہیں:

 

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

99,63,790

دوسری خوراک

68,55,261

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,61,65,342

دوسری خوراک

86,62,859

18 تا 44 سال عمر کا درمیانی کا زمرہ

پہلی خوراک

2,77,39,545

دوسری خوراک

1,61,253

45 تا 60  سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,07,15,580

دوسری خوراک

1,12,99,332

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,05,54,245

دوسری خوراک

1,92,05,210

میزان

23,13,22,417

 

*****

ش ح۔ ن ر (06.06.2021)

U NO:5175

 



(Release ID: 1724898) Visitor Counter : 274