امور داخلہ کی وزارت
کووڈ-19 کی وبا کے سبب بھارت میں پھنسے غیرملکی شہریوں کے بھارتی ویزا یا ملک میں قیام کی مقررہ مدت 31 اگست 2021 تک جائز مانی جائے گی
Posted On:
04 JUN 2021 3:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/جون2021 ۔ مارچ 2020 سے ہی کووڈ- 19 کی وبا کے سبب معمول کی کمرشیل پروازوں کے دستیاب نہ ہونے کے سبب جائز بھارتی ویزا پر مارچ 2020 سے قبل بھارت آئے کئی غیرملکی شہری بھارت میں رک گئے تھے۔ ان غیر ملکی شہریوں کو لاک ڈاؤن کے سبب بھارت میں اپنے ویزے کی مدت میں توسیع کرانے کی راہ میں درپیش دشواریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے 29 جون 2020 کو ایک حکم جاری کرکے یہ مطلع کیا تھا کہ ان سبھی غیرملکی شہریوں کے 30 جون 2020 کے بعد ختم ہونے والے بھارتی ویزا یا ملک میں قیام کی مدت کو، معمول کی بین الاقوامی پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کی تاریخ سے لے کر آئندہ مزید 30 دنوں تک مفت بنیاد پر جائز مانا جائے گا۔ حالانکہ یہ غیرملکی اپنے ویزا یا ملک میں قیام کی مدت میں اضافہ کے لئے ہر ماہ درخواست کرتے رہے ہیں۔
معمول کی کمرشیل پروازیں پھر شروع نہ ہوپانے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر اب ایم ایچ اے کے ذریعہ نظرثانی کی گئی ہے اور اسی ضمن میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ بھارت میں پھنسے ان غیر ملکی شہریوں سے بھارتی ویزا یا ملک میں قیام کی مدت کو اب 31 اگست 2021 تک بغیر کسی اوور اسٹے پینالٹی یعنی ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے پر لگنے والے جرمانے کے بغیر ہی مفت بنیاد پر جائز مانا جائے گا۔ ان غیرملکی شہریوں کو اپنے ویزا کی مدت بڑھانے کے لئے متعلقہ ایف آر آر او / ایف آر او میں کوئی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ غیر ملکی شہری ملک کے باہر جانے سے قبل متعلقہ ایف آر آر او / ایف آر او میں ملک سے باہر جانے کی اجازت لینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جو بغیر کسی اوور اسٹے پینالٹی کے ہی مفت فراہم کی جائے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5135
(Release ID: 1724498)
Visitor Counter : 258
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam