صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ صورت حال

Posted On: 27 MAY 2021 9:43AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27/مئی2021،

ایکٹیو کیس  مزید  کم ہو کر 2419907 ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایکٹیو کیسز میں 75684 کی کمی۔

2.11 لاکھ کیسز کے ساتھ نئے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار۔

ابھی تک پورے ملک میں صحت یاب ہونے والے مجموعی مریضوں کی تعداد 24633951 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 283135 مریض صحت یاب ہوئے۔

مسلسل 14ویں دن صحت یاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ نئے کیسز سے زیادہ رہی۔ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 90.01 فیصد ہوئی۔

ہفتہ وار پوزیویٹی شرح اس وقت 10.93 فیصد ہے۔

یومیہ پوزیویٹی شرح مسلسل تیسرے دن 10 فیصد سے کم 9.79 فیصد رہی۔

ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ابھی تک 20.27 کروڑ ویکسین ڈوزیز دی گئیں۔

امریکہ کے بعد بھارت ایسا دوسرا ملک ہے، جس میں 20 کروڑ ویکسین ڈوزیز دیے جانے کا نشانہ حاصل کیا ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ- پچھلے 24 گھنٹے میں 21.57 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4865

ش ح۔   ف ا ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1722083) Visitor Counter : 208