صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نئے معاملات کی تعداد 1.96لاکھ ، روزانہ نئے معاملات کی تعداد 40دن کے بعد دولاکھ کے نشان سے نیچے
مثبت معاملات کی تعداد گھٹ کر 2586782ہوئی
روزانہ مثبت کیسوں کی شرح اس وقت 9.54فیصد پرقائم
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک تقریبا 20کروڑویکسین کی خوراکین دی جاچکی ہیں
گذشتہ 24گھنٹوں میں 18سے 44سال کے درمیانی عمروالے 12.82لاکھ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے ؛یکم مئی ،2021کے بعد سے سب سے بڑی تعداد
Posted On:
25 MAY 2021 11:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،25؍مئی :کووڈ 19وباء کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے لئے ہمت افزااشارے مل رہے ہیں ۔روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 2لاکھ سے نیچے چلی گئی ہے ۔ یہ وہ سطح ہے جو 40روزپہلے موجود تھی ( یومیہ نئے معاملات 14اپریل ، 2021کو 184372تھے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 196427یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ۔
مجموعی طورپر فعال کیسوں کی تعداد اس وقت گھٹ کر 2586782رہ گئی ہے ۔ فعال کیسوں کی تعداد میں 10مئی ، 2021کے بعد سے گراوٹ آئی ہے جب یہ اپنے عروج پرتھی ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 133934کی گراوٹ درج کی گئی ۔ اب یہ پورے ملک کی مجموعی معاملات کی تعداد کا صرف 9.60فیصد ہے ۔
مسلسل 12ویں دن بھی ہندوستان میں روزانہ ہونے والی شفایابیوں کی تعداد روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 326850صحت یابیاں درج کی گئیں ۔
آج ہندوستان میں صحت یابیوں کی مجموعی تعداد 24054961تک پہنچ چکی ہے ۔ قومی صحت یابیوں کی شرح مزید بڑھ کر 89.26فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل ملاکر 2058112ٹیسٹ منعقد کئے گئے ۔ اس طرح اب تک کئے جانے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 332594176ہوگئی ہے ۔ یومیہ مثبت معاملوں کی شرح بھی گھٹ چکی ہے اور یہ اس وقت 9.54فیصد پرقائم ہے ۔
آج صبح 7بجے تک ملنے والی عارضی رپورٹ کے مطابق 2841151سیشنوں میں مجموعی طورپر 198538999افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ان میں 9779304وہ طبی کارکنان جنھیں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور6718723وہ طبی کارکنان جو ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرچکے ہیں ، 15079964صف اول کارکنان ( پہلی خوراک ) ، 8355982صف اول کارکنان (دوسری خوراک ) ، 11911759وہ مستفیدین جن کے عمر18سے 44برس کے درمیان ہے ( پہلی خوراک ) 61548484(پہلی خوراک ) اور 9915278(دوسری خوراک)45سے 60 برس کے درمیانی عمروالے مستفیدین 56915863پہلی خوراک کے مستفیدین اور 18313642دوسری خوراک حاصل کرنے والے وہ مستفیدین جن کی عمر60برس سے زیادہ ہے ۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
97,79,304
|
دوسری خوراک
|
67,18,723
|
صف اول کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,50,79,964
|
دوسری خوراک
|
83,55,982
|
18سے 44برس کی عمروالے افراد
|
پہلی خوراک
|
1,19,11,759
|
45سے 60 برس کی عمروالے افراد
|
پہلی خوراک
|
6,15,48,484
|
دوسری خوراک
|
99,15,278
|
60برس سے زائد عمروالے افراد
|
پہلی خوراک
|
5,69,15,863
|
دوسری خوراک
|
1,83,13,642
|
میزان
|
198538999
|
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 18سے 44برس کے عمروالے 12.82لاکھ افراد کو ویکسین خوراکیں دی گئیں ۔ یکم مئی ،2021کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ، جس وقت اصلاح شدہ قیمتوں اورتیز رفتار قومی کووڈ 19ٹیکہ کاری حکمت عملی کا نفاذ کیاگیاتھا۔
*************
)25.05.2021 (ش ح ۔س ب۔ع آ
U-4807
(Release ID: 1721507)
Visitor Counter : 269
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
Marathi
,
Malayalam
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil