خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
35 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 701 ون اسٹاپ سینٹرز کے ذریعہ 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کو امداد فراہم کی گئی
Posted On:
22 MAY 2021 2:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 مئی خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی ون اسٹاپ سینٹر اسکیم (او ایس سی) نے اب تک 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کو امداد فراہم کی ہے۔ یکم اپریل 2015 سے پورے ملک میں ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ کے ذریعہ اس اسکیم کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ تشدد سے متاثرہ خواتین کو نجی اور عوامی مقامات پر ایک ہی چھت کے نیچےمربوط امداد فراہم کی جاسکے۔اس کے تحت خواتین کے تئیں ہر طرح کے تشدد کے خلاف لڑنے کے لئے پولیس ، میڈیکل ، قانونی امداد اور مشاورت ، نفسیاتی مدد سمیت متعدد خدمات تک فوری ، ہنگامی اور غیر ہنگامی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اب تک ، 35 ریاستوں/مرکز زیر انتظام ریاستوں میں 701 او ایس سی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
کووڈ وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجود صورتحال میں ، جو خواتین پریشانی میں ہیں یا تشدد سے متاثر ہیں وہ تیزی سے مدد اور خدمات کے لیے قریبی او ایس سی سے رابطہ کرسکتی ہیں۔ خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف سیکرٹریوں / منتظمین اور تمام اضلاع کے ڈی سی / ڈی ایم کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے عرصے میں ون اسٹاپ سنٹرز کو جاری رکھیں ، جس میں کووڈ – 19 سے لڑنے کے لئے درکار تمام بنیادی مواد جیسے سینیٹائزر، صابن، ماسک وغیرہ دستیاب ہوں۔
اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق ، ان مراکز کو آسانی سے چلانے کے لئے ، قانونی مشاورت / طبی امداد/نفسیاتی و سماجی مشاورت وغیرہ فراہم کرنے کے لیے پینل میں شامل ایجنسیوں / افراد کی تقرری / بھرتیاں / انتخاب کرنے کی ذمہ داری ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ضلعی انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لحاظ سے منظوری اور آپریشنل او ایس سی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
آپریشنل ون اسٹاپ سینٹر
سلسلہ وار نمبر
|
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے نام
|
آپریشنل او ایس سی کی تعداد
|
1.
|
انڈمان نیکوبار (مرکز کے زیر انتظام)
|
03
|
2.
|
آندھرا پردیش
|
13
|
3.
|
اروناچل پردیش
|
24
|
4.
|
آسام
|
33
|
5.
|
بہار
|
38
|
6.
|
چنڈی گڑھ (مرکز کے زیر انتظام)
|
01
|
7.
|
چھتیس گڑھ
|
27
|
8.
|
دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو (مرکز کے زیر انتظام)
|
02
|
9.
|
دہلی (مرکز کے زیر انتظام)
|
11
|
10.
|
گوا
|
02
|
11.
|
گجرات
|
33
|
12.
|
ہریانہ
|
22
|
13.
|
ہماچل پردیش
|
12
|
14.
|
جموں و کشمیر (مرکز کے زیر انتظام)
|
18
|
15.
|
جھار کھنڈ
|
24
|
16.
|
کرناٹک
|
30
|
17.
|
کیرالہ
|
14
|
18.
|
لکشدیب (مرکز کے زیر انتظام)
|
01
|
19.
|
لداخ (مرکز کے زیر انتظام)
|
01
|
20.
|
مہاراشٹر
|
37
|
21.
|
مدھیہ پردیش
|
52
|
22.
|
منی پور
|
16
|
23.
|
میگھالیہ
|
11
|
24.
|
میزورم
|
08
|
25.
|
ناگا لینڈ
|
11
|
26.
|
اوڈیشہ
|
31
|
27.
|
پنجاب
|
22
|
28.
|
پڈوچیری (مرکز کے زیر انتظام)
|
04
|
29.
|
راجستھان
|
33
|
30.
|
سکّم
|
04
|
31.
|
تمل ناڈو
|
34
|
32.
|
تلنگانہ
|
33
|
33.
|
تریپورہ
|
08
|
کل
|
|
701
|
701 آپریشنل ون اسٹاپ سینٹرز کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام ریاست کے لحاظ سے ڈائرکٹری حسب ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://wcd.nic.in/schemes/one-stop-centre-scheme-1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-4728
(Release ID: 1720966)
Visitor Counter : 259