صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ 20.66 لاکھ جانچ کرکے ہندوستان نے نیا ریکارڈ بنایا ہے


مسلسل چار دنوں سے روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ جانچ کی جارہی ہے

یومیہ مثبت مریضوں کی شرح کم ہوکر 12.45 فیصد ہوگئی ہے

مسلسل نویں روزشفایابی کے معاملوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہیں

چھ دنوں سے لگاتار ایک دن میں نئے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ سے کم ہے

Posted On: 22 MAY 2021 11:40AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،22مئی، 2021/

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20.66 لاکھ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس حصولیابی کے ساتھ ہی ہندوستان نےپھر سے  ایک روز میں سب زیادہ ٹیسٹ  کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ہندوستان میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے کا یہ چوتھا دن ہے۔

یومیہ مثبت مریضوں کی شرح کم ہوکر 12.45 فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر  20,66,285 ٹیسٹ کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016T59.jpg

ہندوستان میں مسلسلنویں دنیومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  روزانہ شفایابی کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں3,57,630شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ 

ہندوستان میں شفایابی کی مجموعی  تعداد آج 2,30,70,365 تک پہنچ گئی۔  جبکہ شفایابی کی قومی شرح  میں مزید اضافہ ہوکر 87.76فیصد ہوگئی ہے۔

شفایابی کے73.46 فیصد نئے معاملے دس ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JQJW.jpg

دیگر  مثبت پیش رفت میں ہندوستان میں اب  چھ دن سے مسلسل 3 لاکھ سے کم نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,57,299یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے معاملوں میں سے 78.12 فیصد معاملے دس ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ  36,184 یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ، اس کے بعد کرناٹک میں 32,218 میں نئے معاملے درج  کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O8SX.jpg

دوسری  جانب ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ہوکر آج یہ تعداد29,23,400 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,04,525کی کمی درج کی گئی۔ اب یہ  ملک بھرکے مجموعی مثبت معاملوں کا 11.12فیصد کے بقدر ہے۔

ہندوستان کے  مجموعی فعال معاملوں میں سے 69.94فیصد معاملے 8ریاستوں میں  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047DAL.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں  ریاستوں  میں آئی فعال معاملوں میں تبدیلی کی  صورتحال کو  ذیل کے گراف میں دیکھاجاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TEWP.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلےکے تحت ملک بھر میں  کووڈ-19 سے بچاؤ  کے لئے  لگائے جانے والے ٹیکوں کی تعدادمجموعی طور پر آج19.33 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ  کے مطابق27,76,936 سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر 19,33,72,819افرادکو  ویکسین کی خوراک دی جاچکی  ہے۔ان میں97,38,148حفظانصحت  سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 66,91,350ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔ 1,48,70,08 صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 83,06,020ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک) لی ہے، جبکہ 18 تا 44 سال کی عمر کے زمرے کے92,97,532مستفدین نے پہلی خوراک  حاصل کی ہے۔ 45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے 6,02,11,957مستفدین نے (پہلی خوراک) اور96,84,295 نے (دوسری خوراک) حاصل کی ہے۔ وہیں 60 سال سے زیادہ کی عمر کے5,63,83,760مستفدین نے  (پہلی خوراک) اور 1,81,89,6762مستفدین (دوسری خوراک )حاصل کرچکے ہیں۔

 

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

97,38,148

دوسری خوراک

66,91,350

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,48,70,081

دوسری خوراک

83,06,020

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

92,97,532

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,02,11,957

دوسری خوراک

96,84,295

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,63,83,760

دوسری خوراک

1,81,89,676

میزان

19,33,72,819

ملک میں اب تک لگائے گئے ٹیکوں میں  سے66.30فیصد ٹیکے  10 ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069O0T.jpg

*****

ش ح۔ ن ر (22.05.2021)

U NO: 4720



(Release ID: 1720895) Visitor Counter : 255