صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک گیرسطح پر مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 19کروڑسے متجاوز


گذشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ 20.61لاکھ ٹیسٹ کرکے بھارت نے دیگر نیاریکارڈ قائم کیا

یومیہ مثبت کیسوں کی شرح میں 12.59فیصد کی کمی درج کی گئی ،

مسلسل آٹھویں دن یومیہ نئے معاملات کے مقابلے روزانہ کی صحت یابی کی تعدادمیں اضافہ

مسلسل پانچویں دن یومیہ نئے معاملات 3لاکھ سے کم

Posted On: 21 MAY 2021 11:53AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،21مئی :ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت بھارت نے آج ایک نیاسنگ میل عبورکرلیاہے ۔ ملک میں دیئے گئے کووڈ 19کی خوراکوں کی مجموعی تعداد 19کروڑ(191879503) سے تجاوزکرگئی ہیں ۔ آج 4بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 2753883سیشنوں کے ذریعہ کل 191879503ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں ۔ ان میں 9724339صحت کارکنان شامل ہیں جن کو پہلی خوراک دی گئی ہے اور 6680968صحت کارکنان ایسے ہیں جن کو دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ 14791600صف اول کے کارکنان ہیں جن کو پہلی خوراک ،اور 8285253صف اول کے کارکنان ہیں، ان کو دوسری خوراک دی گئی ہیں ۔8604498مستفیدین ایسے ہیں جو 18سے 44برس کی عمرکے افراد ہیں ، جن کو پہلی خوراک دی گئی ہے ۔45سے 60سال کے مستفیدین میں 59835256ہیں ، جن کو پہلی خوراک اور9580860افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے ۔ 60سال سے زائد عمرکے مستفیدین میں 56245627افراد کو پہلی خوراک اور 18131102افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے ۔

 

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

97,24,339

دوسری خوراک

66,80,968

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,47,91,600

دوسری خوراک

82,85,253

18 تا 44 سال عمر کا درمیانی کا زمرہ

پہلی خوراک

86,04,498

45 تا 60 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,98,35,256

دوسری خوراک

95,80,860

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,62,45,627

دوسری خوراک

1,81,31,102

میزان

19,18,79,503

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملک میں اب تک  دیئے گئے کل ڈوزکا 66.32فیصد 10ریاستوں میں ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y85V.jpg

گذشتہ 24گھنٹوں میں 20.61لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔اس حصولیابی کے ساتھ بھارت میں دوبارہ ایک دن کے اندرسب سے زیادہ ٹسٹ کرکے ایک نیاریکارڈ قائم کیاہے ۔ دیگرمحاذ پریومیہ پوزیٹو معاملوں کی شرحوں میں 12.59فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025BA8.jpg

مسلسل آٹھویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے بھارت میں روزانہ صحت یابی کے معاملے میں اضافہ ہورہاہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 357295صحتیابی درج کی گئی ہے ۔بھارت میں آج مجموعی صحت یابی کی تعداد 22712735ہوگئی ہے ۔ قومی صحت یابی کی شرح مزید بڑھ کر 87.25فیصد ہوگئی ہے ۔

نئے صحتیابی کے معاملے کا 74.55فیصد 10ریاستوں میں ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AM7T.jpg

 

دیگرمثبت پیش رفت میں بھارت میں  اب مسلسل پانچویں دن 3لاکھ سے کم نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں 259551یومیہ نئے معاملے درج کئے گئےہیں ، گذشتہ 24گھنٹوں میں نئے معاملوں کا 76.66فیصد 10ریاستوں میں درج ہواہے ۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملے 35579درج کئے گئے ہیں ۔ اس کے بعد کیرالہ میں 30491نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043L64.jpg

 

 

دیگرجانب بھارت میں کل ایکٹومعاملوں میں کمی آئی ہے اور آج یہ تعداد 3027925ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں  101953کی کمی درج کی گئی ہے ۔ اب یہ ملک کے کل پازیٹومعاملوں کا 11.63فیصد ہے بھارت کے کل ایکٹومعاملوں کا 69.47فیصد 8ریاستوں میں ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FH3H.jpg

**************

 

)21.05.2021 (ش ح ۔ ع ح ۔ع آ

U-4691



(Release ID: 1720557) Visitor Counter : 186