صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مسلسل ساتویں دن روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے میں یومیہ صحتیابی میں اضافہ
مسلسل چوتھے دن یومیہ نئے معاملے تین لاکھ سے کم ہوئے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت نے سب سے زیادہ 20.55 لاکھ ٹیسٹ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا
Posted On:
20 MAY 2021 11:14AM by PIB Delhi
بھارت میں مسلسل ساتویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحتیابی کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,69,077 صحتیابی کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ بھارت میں مجموعی صحتیابی کی تعداد آج 2,23,55,440 ہوگئی ہے۔ قومی صحتیابی کی شرح مزید بڑھ کر 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔ صحتیابی کے نئے معاملات میں 75.11 فیصد دس ریاستوں میں ہیں۔
ایک دیگر مثبت خبر یہ ہے کہ بھارت میں اب مسلسل چوتھے دن تین لاکھ سے کم نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,76,110 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ریاستوں کے اندر 77.17 فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملے 34,875 ہیں اور اس کے بعد کرناٹک میں 34,281 نئے معاملے ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں کل ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ تعداد آج 31,29,878 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 96,841 نئے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔
اب ملک میں مجموعی طور پر پازیٹیو معاملوں کا 12.14 فیصد ہے۔
8 ریاستوں میں مجموعی طور پر بھارت کے کل ایکٹیو معاملے کا 69.23 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاستوں میں ایکٹیو معاملوں میں آئی تبدیلی کو درج ذیل گراف میں نمایاں کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20.55 لاکھ سے زیادہ(بھارت میں ایک دن میں ٹیسٹ کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے) ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس حصولیابی کے ساتھ بھارت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اس نے گزشتہ روز قائم کیا تھا۔
یومیہ پازیٹیو شرح 13.44 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مجموعی طور پر 20,55,010 ٹیسٹ کئے گئے۔
قومی اموات کی شرح مسلسل 1.11 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,874 اموات درج کی گئی ہیں۔
دس ریاستوں میں نئے اموات کا 72.25 فیصد معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (594) ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں یومیہ 468 اموات ہوئی ہیں۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت ملک میں کووڈ۔19 ویکسین کی دی گئی ڈوز کی مجموعی تعداد آج 18.70 کروڑ ہوگئی ہے۔
آج سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 27,31,435 سیشنوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 18,70,09,792 ویکسین کے ڈوز دئے گئے۔ ان میں 96,85,934 صحت کارکنان ہیں جن کو پہلی ڈوز دی گئی ہے اور 66,67,394 ایسے صحت کارکنان ہیں جن کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 1,46,36,501 صف اول کے کارکنان ہیں جن کو پہلی ڈوز دی گئی اور 82,56,381 صف اول کے کارکنان کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔ 70,17,189 ایسے مستفیدین ہیں جو 18 سے 44سال کی عمر کے ہیں ان کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔ 5,83,47,950 ایسے مستفیدین جن کی عمر45 سے 60 سال کی ہے ان کو پہلی خوراک اور 94,36,168 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 5,49,36,096 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 1,80,26,179 مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی ہے جو 60 سال سے زیادہ کی عمر کے ہیں۔
ایچ ایل ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
96,85,934
|
دوسری خوراک
|
66,67,394
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
1,46,36,501
|
دوسری خوراک
|
82,56,381
|
18 تا 44 سال عمر کا درمیانی کا زمرہ
|
پہلی خوراک
|
70,17,189
|
45 تا 60 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
5,83,47,950
|
دوسری خوراک
|
94,36,168
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
5,49,36,096
|
دوسری خوراک
|
1,80,26,179
|
میزان
|
18,70,09,792
|
ملک میں اب تک مجموعی طور پر دی گئی خوراکوں کا 66.61 فیصد دس ریاستوں میں ہیں۔
****
ش ح۔ع ح۔ ک ا
(U: 4655)
(Release ID: 1720204)
Visitor Counter : 276