وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال کے بارے میں ریاست اور ضلع کی سطح کے افسران کے ساتھ بات چیت کی


انہوں نے افسران سے بہترین طور طریقے شیئر کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کا استعمال ملک کے دیگر حصوں میں کیا جا سکے

Posted On: 18 MAY 2021 2:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریاستوں اور ضلعوں کے فیلڈ سطح کے افسران کے ساتھ کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے میں ان کے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران، افسران نے کووڈ کی دوسری لہر کے خلاف لڑائی کی قیادت کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ افسران نے اپنے تجربات شیئر کیے اور وزیر اعظم کو حالیہ دنوں کووڈ کے معاملے میں تیزی سے اضافہ سے نمٹنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدام سے باخبر کیا۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت سازی کو بہتر کرنے کی سمت میں کی جا رہی متعدد کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے افسران سے بہترین طور طریقے اور شاندار اقدام کو جمع کرنے کو کہا تاکہ ان کا استعمال ملک کے دیگر ضلعوں میں کیا جا سکے۔

بات چیت کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ملک کے طبی ملازمین، صف اول کے کارکنان اور منتظمین کے ذریعے دکھائی گئی ایمانداری اور عزم کی تعریف کی اور ان سے آئندہ بھی اسی جوش کے ساتھ کام کرتے رہنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا ہر ضلع ایک دوسرے سے الگ ہے اور ان کی اپنی انوکھی چنوتیاں ہیں۔ انہوں نے ضلع کے افسران سے کہا کہ ’’آپ اپنے ضلع کی چنوتیوں کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں۔ اس لیے جب آپ کا ضلع جیتتا ہے، تو ملک جیتتا ہے۔ جب آپ کا ضلع کورونا کو ہراتا ہے، تو ملک کورونا کو ہراتا ہے۔‘‘ انہوں نے اُن افسران کی تعریف کی جو کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے باوجود بغیر چھٹی لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران کئی لوگوں کے لیے حوصلہ کا باعث ہیں اور ان کے ذریعے دی گئی قربانی کو وہ سمجھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف اس لڑائی میں تمام افسران کی اس لڑائی کے فیلڈ کمانڈر کی طرح بے حد اہم رول ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ مقامی کنٹینمنٹ ژون، مثبت جانچ اور لوگوں کو صحیح اور مکمل معلومات اس وائرس کے خلاف ہتھیار ہیں۔ اس وقت کچھ ریاستوں میں جہاں کورونا کے متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے، وہیں کئی دیگر ریاستوں میں یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس لیے انہوں نے کم ہوتے مرض کے پس منظر میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ لڑائی ہر ایک زندگی کو بچانے کی ہے اور ہماری توجہ دیہی اور دور دراز کے علاقوں کی طرف جانی چاہیے۔ انہوں نے افسران سے دیہی آبادی کے لیے راحت اشیاء کو آسانی سے دستیاب کرانے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے افسران کو صلاح دی کہ وہ اپنے ضلع کے ہر ایک شہری کی زندگی کو آسان بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے بیماری کو روکنے اور ساتھ ہی ضروری سازوسامان کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ذریعے ملک کے ہر ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے اور کئی اسپتالوں میں ان پلانٹوں نے کام کرنا شروع بھی کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے بیماری کی سنگینی کو کم کرنے اور اسپتال میں داخل اور شرح اموات میں کمی لانے میں ٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار بڑے پیمانے پر کورونا کے ٹیکوں کی سپلائی بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ٹیکہ کاری کے نظام اور طریقہ کار کو منظم کر رہی ہے۔ ریاستوں کو اگلے 15 دنوں کا پروگرام پہلے سے دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ٹیکوں کی بربادی روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بستروں اور ٹیکوں کی دستیابی کی معلومات آسانی سے مہیا ہونے پر لوگوں کو زیادہ سہولت ہو جاتی ہے۔ اسی طرح کالا بازاری پر روک لگنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ صف اول کے کارکنوں کا حوصلہ بلند رکھتے ہوئے انہیں منظم کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے گاؤں کے لوگوں کے ذریعے اپنے کھیتوں میں سماجی دوری بنائے رکھنے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ جانکاری کو سمجھ کر انہیں اپنی ضرورتوں کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ یہی گاؤں کے لوگوں کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف بہترین طور طریقوں کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ اس سمت میں کچھ نیا کرنے کے لیے آزاد ہیں، آپ اس کے لیے پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کووڈ کے معاملوں میں کمی آنے کے باوجود محتاط رہنے کی اپیل کی۔

اس میٹنگ میں وزیر داخلہ، وزیر صحت، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نیتی آیوگ کے ممبر (صحت)، ہیلتھ سکریٹری، فارماسیوٹیکل سکریٹری اور وزیر اعظم کا دفتر، مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے دیگر افسران بھی شامل ہوئے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4591

 


(Release ID: 1719711) Visitor Counter : 275