وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کووڈ-19 بندوبست کے سلسلے میں ملک بھر کے ریاستی اور ضلع افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 17 MAY 2021 7:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17/مئی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 مئی کو صبح 11 بجے کووڈ کی وبا کے بندوبست سے متعلق ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے ریاستوں اور اضلاع کے فیڈ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ان میں سے کئی اضلاع میں کووڈ انفیکشن کے معاملات بکثرت دیکھے گئے ہیں اور یہاں انفیکشن کا دائرہ بہت پھیلا ہوا ہے۔

متعدد ریاستوں اور اضلاع میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کی قیادت فیلڈ سطح کے افسران کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں نے زبردست اقدام کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے پُرتخیل حل پیش کئے ہیں۔ ایسے اقدامات کی بہتر طریقے سے ستائش سے مؤثر کارروائی منصوبہ، ہدف بند اسٹریٹیجی نفاذ میں مدد ملے گی نیز اس سے ضروری پالیسی جاتی اقدامات کو بھی تعاون ملے گا۔ متعدد مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں جن میںوبا کو قابو میں کرنے کے لئے سخت بندشی اقدامات کو یقینی بنانے سے لے کر دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے حفظان صحت سے متعلق مراکز کی تیاری، حفظان صحت سے متعلق افرادی قوت کی دستیابی  اور لاجسٹکس کے لئے بغیر کسی روک ٹوک کے سپلائی چین کو یقینی بنایا جانا شامل ہے۔  صورت حال سے نمٹنے کے دوران ان اضلاع کی پیہم کوششوں کے دوران کامیابی کی کئی کہانیاں بھی سامنے آئی ہیں، جس کا اعادہ ملک بھر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال کے دوران یہ افسران، کووڈ-19 کے خلاف جاری ہماری جنگ، بالخصوص نیم شہری اور شہری علاقوں میں، کے تعلق سے کچھ بہترین طور طریقے مشترک کریں گے، مشورے دیں گے اور سفارشات پیش کریں گے۔

کل ہونے والی میٹنگ میں کرناٹک، بہار، آسام، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، گوا، ہماچل پردیش اور دہلی  کے افسران حصہ لیں گے۔

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4573



(Release ID: 1719447) Visitor Counter : 206