صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحتی اشیا سے متعلق تازہ معلومات


کووڈ-19 کے بندوبست کے تحت بھارت سرکار کو دنیا بھر سے ملنے والی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق تیزی سے پہنچایا جارہا ہے

9200 آکسیجن کنسنٹریٹر ،5243 آکسیجن سلنڈر ، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ،5913 وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی، 3.44 لاکھ ریمیڈیسیور انجیکشن ابھی تک تقسیم / بھیجے گئے

Posted On: 11 MAY 2021 3:42PM by PIB Delhi

بھارت میں کووڈ 19 کے معاملوں میں آئے غیرمعمولی اچھال کو دیکھتے ہوئے بھارت سرکار کو اس کے خلاف لڑائی میں مختلف ملکوں / تنظیموں سے 27 اپریل 2021 سے عطیات ، میڈیکل اشیا  اور راحت آلات کی امداد موصول ہورہی ہیں۔  بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں/محکموں نے  آنے والی  عالمی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں تک پہنچانے کے لئے ‘مکمل سرکار’ کے نظریہ کے تحت ایک منظم میکانزم کے توسط سے تعاون کیا ہے ۔

ابھی تک کل ملاکر 9200 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 5243 آکسیجن سلنڈر، 19 آکسیجن جنریٹر  پلانٹ، 5913 وینٹی لیٹر/ بی آئی پی اے پی، 3.44 لاکھ ریمیڈیسیور انجیکشن کو 20 اپریل 2021 سے 10 مئی 2021 تک سڑک اور فضائی روٹ سے تقسیم /بھیجا گیا ۔

متحدہ عرب امارات ، اسرائیل، امریکہ ، نیدرلینڈ سے 10 مئی 2021 کو موصول ہوئی اہم راحتی اشیا میں شامل ہیں :

  • وینٹی لیٹر /بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی (610)
  • آکسیجن کنسنٹریٹر (300)
  • فیوی پیرا ویر- 12600 اسٹرپس ( ہر اسٹرپ میں 40 گولیاں ہوتی ہیں)

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ باقاعدہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اداروں کو ملنے والی راحتی اشیا کی موثر طریقہ سے فوری  تخصیص اور تقسیم کے عمل پر نگرانی کی جارہی ہے۔ گرانٹس ، امداد اور عطیہ کے طور پر بیرونی ممالک سے کووڈ  راحتی اشیا کے حصول اور الاٹمنٹ  میں تامل میل کے لئے مرکزی وزارت صحت میں ایک علیحدہ کواڑدینیشن سیل بنایا گیا ہے۔  اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ 02 مئی 2021 سے وزارت صحت کے ذریعہ ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کو تیار کرکے اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

فوٹو-1 برطانیہ سے ملے 500 لیٹر فی منٹ کی صلاحیت والے آکسیجن جنریٹر کو کل رات دہلی سے چرانگ آسام تک ریل کے ذریعہ بھیجا گیا۔

فوٹو-2 کویت سے موصول ہوئی طبی راحتی اشیا کے تحت 2 آئی ایس او آکسیجن ٹینک شامل ہیں۔ جن میں 40 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن ، 200 آکسیجن سلنڈر اور 4 ہائی فلو والے آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں۔ انہیں آئی این ایس وکرانت کے ذریعہ کل شام کو منگلوربندرگاہ پر لایا گیا ہے جنہیں مختلف ریاستوں کو بھیجا جائے گا۔

 

فوٹو-3 آئی این ایس ایراوت کے ذریعہ راحتی  امداد کے طور پر سنگاپور سے 3600 آکسیجن سلنڈروں کو کل شام وشاکھاپٹنم بندرگاہ لایا گیا جنہیں مختلف ریاستوں میں تقسیم کے لئے بھیجا جائے گا۔

*******

 

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

11-05-2021

(U: 4393)



(Release ID: 1717834) Visitor Counter : 176