صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند آکسیجن کنسنٹریٹر، سیلنڈروں، جنریشن پلانٹس اور 3.4 لاکھ سے زیادہ ریمڈیسیور کی شیشیوں کی عالمی امداد کو ’’مکمل سرکار‘‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ تیزی سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچا رہی ہے
گزشتہ 24 گھنٹے میں، 61 دنوں کے بعد بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہوئی
دو مہینے بعد پہلی بار فعال معاملوں کی تعداد میں 30016 کی کمی آئی
اب تک 18 سے 44 سال کی عمر کے زمرہ میں 25.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے
Posted On:
11 MAY 2021 11:40AM by PIB Delhi
بھارت کو عالمی امداد کے تحت اب تک ملے 8900 آکسیجن کنسنٹریٹر، 5043 آکسیجن سیلنڈر، 18 آکسیجن جنریشن پلانٹ، 5698 وینٹی لیٹر/بائی پی اے پی اور ریمیڈیسور کی 3.4 لاکھ سے زیادہ شیشیوں کو کووڈ کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے اور مدد پہنچانے کے مقصد سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہیا کرا دیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیزی سے کسٹم کلیئرنس سے متعلق منظوری اور ہوائی اور سڑک کے راستوں کے استعمال کے توسط سے عالمی امداد کے لیے ایک منظم اور تیزی سے تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔
بھارت میں ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلہ کی توسیع ہونے کے ساتھ اب تک دیے گئے کووڈ-19 ٹیکہ کی کل خوراک کی تعداد 17.72 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کل فعال معاملوں میں 30016 کی کمی آئی۔ ایسا دو مہینوں (61 دن) کے بعد پہلی بار ہوا۔
ساتھ ہی 61 دنوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے میں بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سے زیادہ ہوئی۔
بھارت میں نئے معاملوں اور بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کا گراف نیچے دکھایا گیا ہے۔
عارضی رپورٹ کے مطابق، آج صبح سات بجے تک 2515519 اجلاس میں کووڈ-19 کے ٹیکے کی کل 172710066 خوراک دی جا چکی ہے۔ ان میں وہ 9564242 طبی ملازمین (ایچ سی ڈبلیو) شامل ہیں، جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 6505744 ایسے ایچ سی ڈبلیو بھی شامل ہیں، جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لے لی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی خوراک لینے والے 14054058 صف اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو)، دوسری خوراک لینے والے 7853514 ایف ایل ڈبلیو، اور 18 سے 44 سال کی عمر کے زمرہ میں پہلی خوراک لینے والے 2559339 لوگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 45 سے 60 سال کی عمر کے پہلی خوراک لینے والے 55510630 اور دوسری خوراک لینے والے 7195632 مستفیدین کے ساتھ ساتھ 53806205 پہلی خوراک لینے والے اور 15660702 دوسری خوراک لینے والے 60 سال کی عمر سے زیادہ کے مستفیدین بھی شامل ہیں۔
ایچ سی ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
95,64,242
|
دوسری خوراک
|
65,05,744
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1,40,54,058
|
دوسری خوراک
|
78,53,514
|
44-18 سال کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
25,59,339
|
45 سے 60 سال کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
5,55,10,630
|
دوسری خوراک
|
71,95,632
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
5,38,06,205
|
دوسری خوراک
|
1,56,60,702
|
|
میزان
|
17,27,10,066
|
ملک میں ابھی تک دی گئی کل خوراک میں 10 ریاستوں کا 66.7 فیصد تعاون ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 44-18 سال کی عمر کے 524731 مستفیدین نے پچھلے کووڈ-19 کے ٹیکہ کی اپنی پہلی خوراک لی ہے اور ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلہ کی شروعات کے بعد سے 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک اس عمر کے 2559339 مستفیدین نے خوراک حاصل کی ہے۔ نیچے دیا گیا جدول اب تک 44-18 سال کی عمر کے مستفیدین کو دی گئی ٹیکہ کی کل خوراک کو دکھاتا ہے۔
نمبر شمار
|
ریاستیں
|
میزان
|
1
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
1,059
|
2
|
آندھرا پردیش
|
812
|
3
|
آسام
|
1,06,750
|
4
|
بہار
|
1,79,507
|
5
|
چنڈی گڑھ
|
2
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
1,026
|
7
|
دہلی
|
3,66,391
|
8
|
گوا
|
1,228
|
9
|
گجرات
|
3,24,192
|
10
|
ہریانہ
|
2,94,109
|
11
|
ہماچل پردیش
|
14
|
12
|
جموں و کشمیر
|
29,139
|
13
|
جھارکھنڈ
|
94
|
14
|
کرناٹک
|
21,485
|
15
|
کیرالہ
|
397
|
16
|
لداخ
|
86
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
48,910
|
18
|
مہاراشٹر
|
5,10,518
|
19
|
میگھالیہ
|
2
|
20
|
ناگالینڈ
|
4
|
21
|
اوڈیشہ
|
50,062
|
22
|
پڈوچیری
|
1
|
23
|
پنجاب
|
4,163
|
24
|
راجستھان
|
4,13,411
|
25
|
تمل ناڈو
|
16,735
|
26
|
تلنگانہ
|
500
|
27
|
تریپورہ
|
2
|
28
|
اتر پردیش
|
1,67,308
|
29
|
اتراکھنڈ
|
14,340
|
30
|
مغربی بنگال
|
7,092
|
میزان
|
25,59,339
|
گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹیکہ کی 25 لاکھ سے زیادہ خوراک دی گئی ہے۔
ٹیکہ کاری مہم کے 115ویں دن (10 مئی، 2021) کووڈ-19 ٹیکہ کی 2503756 خوراک دی گئی۔ اس میں سے 1075948 مستفیدین کو 18542 اجلاس کے ذریعے پہلی خوراک اور 1427808 مستفیدین کو ٹیکہ کی دوسری خوراک دی گئی۔
تاریخ: 10 مئی، 2021 (دن – 115)
ایچ سی ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
16,754
|
دوسری خوراک
|
33,931
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
79,417
|
دوسری خوراک
|
96,884
|
44-18 سال
|
پہلی خوراک
|
5,24,731
|
45 سے 60 سال
|
پہلی خوراک
|
3,25,342
|
دوسری خوراک
|
6,26,213
|
60 سال سے زیادہ
|
پہلی خوراک
|
1,29,704
|
دوسری خوراک
|
6,70,780
|
کل حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
10,75,948
|
دوسری خوراک
|
14,27,808
|
بھارت میں آج تک کل ملاکر 19027304 کووڈ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ قومی صحت یابی کی شرح 82.75 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 356082 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 10 ریاستوں کا تعاون 72.28 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 329942 نئے معاملے درج کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں نئے معاملوں میں دس ریاستوں کا 73.91 فیصد تعاون ہے۔
کرناٹک میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے، جو 39305 ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے، جہاں 37236 نئے معاملے درج ہوئے، جب کہ تمل ناڈو میں کل 28978 نئے معاملے درج کیے گئے۔
بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد گر کر آج 3715221 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 16.16 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل فعال معاملوں کی تعداد میں 30016 معاملوں کی کمی آئی ہے۔
ملک کے کل فعال معاملوں میں 13 ریاستوں کی حصہ داری 82.68 فیصد ہے۔
ملک میں کل فعال معاملوں میں 24.44 فیصد معاملے نیچے دکھائے گئے 10 ضلعوں کے ہیں۔
قومی سطح پر شرح اموات اس وقت 1.09 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ سے 3876 لوگوں کی موت ہوئی۔
10 ریاستوں کا موت کے نئے معاملوں میں 73.09 فیصد تعاون ہے۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 596 لوگوں کی جان گئی، اس کے بعد 546 اموات کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4383
(Release ID: 1717774)
Visitor Counter : 321
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam