وزیراعظم کا دفتر

ہندوستان-یورپی یونین کے رہنماؤں کی میٹنگ (08 مئی، 2021)

Posted On: 06 MAY 2021 6:11PM by PIB Delhi

یورپی کونسل کے صدر جناب چارلس مشیل کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 08 مئی 2021 کو یورپی کونسل کے اجلاس میں بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ہندوستان-یورپی یونین رہنماؤں کی میٹنگ کی میزبانی پرتگال کے وزیر اعظم مسٹر انتونیو کوسٹا کر رہے ہیں۔ اس وقت پرتگال یورپی یونین کی کونسل کا صدر ہے۔

وزیر اعظم تمام 27 یورپی یونین کی ممبر ریاستوں کے سربراہان مملکت یا حکومت کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یورپی یونین+27 نے صرف اس سے پہلے صرف ایک بار، اس سال مارچ میں امریکی صدر کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔ تمام قائدین کووڈ-19 عالمی وبا اور صحت سے متعلق تعاون؛ پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے؛ ہندوستان-یورپی اقتصادی شراکت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان-یورپی یونین رہنماؤں کی میٹنگیورپی ممبر ممالک کے تمام رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا ایک بے مثال موقع ہے۔ یہ ایک اہم سیاسی سنگ میل ہے اور جولائی 2020 میں ہونے والے 15ویں ہندوستان-یورپی یونین اجلاس کے بعد سے مشاہدے میں آئے تعلقات سےاس کی تعمیر میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4253


(Release ID: 1717070) Visitor Counter : 171