وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی

Posted On: 07 MAY 2021 2:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 مئی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے کووِڈ۔19 کی دوسری لہر کے خلاف بھارت کی نبرد آزمائی میں آسٹریلیائی حکومت اور عوام کی جانب سے تیز رفتار اور ہمدردانہ  حمایت کے لئے ان کی ستائش کی۔

دونوں قائدین نے عالمی سطح پر کووِڈ سے نمٹنے کے لئے ٹیکے اور ادویہ کی سستی اور مساویانہ رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ٹی آر آئی پی ایس کے تحت ایک عارضی رعایت کے لئے بھارت اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ ڈبلیو ٹی او میں کی گئی ایک پہل پر آسٹریلیائی حمایت کی درخواست کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے 4 جون 2020 کو منعقدہ ورچووَل سربراہ ملاقات کے بعد بھارت۔ آسٹریلیا جامع کلیدی شراکت داری میں ہوئی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور عوام سے عوام کے درمیان تعلق کو بڑھاوا دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیالات کیے۔

دونوں قائدین نے علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی اور قواعد پر مبنی ایک بین الاقوامی نظام اور ایک آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت ہند ۔ پیسفک خطے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4282



(Release ID: 1716903) Visitor Counter : 154